کتاب 10: باب عِيَادَةِ الأَعْرَابِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5656

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ ـ قَالَ ـ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ " لاَ بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ". قَالَ قُلْتَ طَهُورٌ كَلاَّ بَلْ هِيَ حُمَّى تَفُورُ ـ أَوْ تَثُورُ ـ عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " فَنَعَمْ إِذًا ".

معلی بن اسد نے ہمیں بتایا کہ عبدالعزیز بن مختار نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (حذاء) نے ہم سے بیان کیا۔ خالد نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ ایک اعرابی کی عیادت کو گئے کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کی عادت تھی کہ جب کسی بیمار کے ہاں اس کی عیادت کرنے کو جاتے تو آپؐ اس سے کہتے: فکر کی بات نہیں ان شاء اللہ یہ بیماری (اس کے) پاک ہونے کا موجب ہوگی۔ اس گنوار نے کہا: آپؐ نے کہا پاک ہونے کا موجب ہوگی ہرگز نہیں یہ تو ایسا تپ ہے جو سخت جوش مار رہا ہے یا (کہا) ایک بہت بوڑھے شخص پر شدت سے حملہ کر رہا ہے کہ اس کو قبریں ہی دکھا کر چھوڑے گا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اچھا پھر ایسا ہی سہی۔

10 von 10 heute frei