کتاب 13: باب وَضْعِ الْيَدِ عَلَى الْمَرِيضِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5659

حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْجُعَيْدُ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاهَا قَالَ تَشَكَّيْتُ بِمَكَّةَ شَكْوًا شَدِيدًا فَجَاءَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَعُودُنِي فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَتْرُكُ مَالاً وَإِنِّي لَمْ أَتْرُكْ إِلاَّ ابْنَةً وَاحِدَةً فَأُوصِي بِثُلُثَىْ مَالِي وَأَتْرُكُ الثُّلُثَ فَقَالَ " لاَ ". قُلْتُ فَأُوصِي بِالنِّصْفِ وَأَتْرُكُ النِّصْفَ قَالَ " لاَ ". قُلْتُ فَأُوصِي بِالثُّلُثِ وَأَتْرُكُ لَهَا الثُّلُثَيْنِ قَالَ " الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ ". ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِي وَبَطْنِي ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا وَأَتْمِمْ لَهُ هِجْرَتَهُ ". فَمَا زِلْتُ أَجِدُ بَرْدَهُ عَلَى كَبِدِي فِيمَا يُخَالُ إِلَىَّ حَتَّى السَّاعَةِ.

مکی بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ جعید (بن عبدالرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عائشہ بنت سعد سے روایت کی کہ ان کے باپ حضرت سعد (بن ابی وقاصؓ) نے کہا کہ میں مکہ میں نہایت سخت بیمار ہوگیا تو نبی ﷺ میرے پاس میری عیادت کو آئے میں نے کہا: یا نبی اللہ! میں جائیداد چھوڑے جارہا ہوں اور اپنی ایک ہی بیٹی کے سوا میں نے اپنا کوئی وارث نہیں چھوڑا تو کیا میں اپنی جائیداد کی دو تہائی کی وصیت کروں اور ایک تہائی رہنے دوں؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: تو کیا آدھی جائیداد کی وصیت کروں اور آدھی رہنے دوں؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: تو پھر ایک تہائی کی وصیت کروں اور اس بچی کے لئے دو تہائی چھوڑوں؟ آپؐ نے فرمایا: ایک تہائی اور ایک تہائی بہت ہے۔ پھر آپؐ نے اپنا ہاتھ میری پیشانی پر رکھا پھر اپنا ہاتھ میرے چہرے پر اور میرے پیٹ پر پھیرا اور دعا کی: اے اللہ! سعدؓ کو شفا دے اور اس کی ہجرت کو پورا فرما اور اب بھی جب مجھے خیال آتا ہے میں اپنے جگر پر آپؐ کے ہاتھ کی ٹھنڈک پاتا ہوں۔

صحیح بخاری 5660

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُوعَكُ فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلاَنِ مِنْكُمْ ". فَقُلْتُ ذَلِكَ أَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَجَلْ ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى مَرَضٌ فَمَا سِوَاهُ إِلاَّ حَطَّ اللَّهُ لَهُ سَيِّئَاتِهِ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا ".

قتیبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم تیمی سے، ابراہیم نے حارث بن سوید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے تھے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور آپؐ کو سخت بخار تھا تو میں نے آپؐ کو اپنے ہاتھ سے چھوا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ کو تو نہایت سخت بخار ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہاں، مجھے اتنا بخار ہوتا ہے کہ جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔ میں نے کہا: یہ اس لئے کہ آپؐ کو دہرا ثواب ہو گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی بھی ایسا مسلمان نہیں جس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہو بیماری یا اس کے سوا کوئی اور تو ضرور ہی اللہ اس (کی بہتری) کے لئے اس کے گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتوں کو جھاڑتا ہے۔

10 von 10 heute frei