کتاب 6: باب الدَّوَاءِ بِأَبْوَالِ الإِبِلِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5686
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ نَاسًا اجْتَوَوْا فِي الْمَدِينَةِ فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَلْحَقُوا بِرَاعِيهِ ـ يَعْنِي الإِبِلَ ـ فَيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا فَلَحِقُوا بِرَاعِيهِ فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا حَتَّى صَلَحَتْ أَبْدَانُهُمْ فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَسَاقُوا الإِبِلَ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَبَعَثَ فِي طَلَبِهِمْ فَجِيءَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ. قَالَ قَتَادَةُ فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الْحُدُودُ.
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ (بن دعامہ) سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ کچھ لوگوں نے مدینہ میں آب و ہوا کو ناموافق پایا تو نبی ﷺ نے ان کو حکم دیا کہ وہ آپؐ کے چرواہے یعنی اونٹوں سے جا ملیں اور وہاں ان کے دودھ اور ان کے پیشاب پئیں۔ چنانچہ وہ آپؐ کے چرواہے سے جا ملے اور وہاں ان کے دودھ اور پیشاب پئے۔ یہاں تک کہ ان کے جسم اچھے بھلے ہوگئے۔ تو انہوں نے چرواہے کو مار ڈالا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی تو ان کے تعاقب میں آدمی بھیجے۔ ان کو لایا گیا اور آپؐ نے (اُن کے جرم کے بدلے) اُن کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا ڈالے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروائیں۔ قتادہ نے کہا: مجھے محمد بن سیرین نے بتایا کہ یہ واقعہ شرعی سزائیں نازل ہونے سے پہلے ہوا تھا۔
10 von 10 heute frei