کتاب 15: باب الْحَجْمِ مِنَ الشَّقِيقَةِ وَالصُّدَاعِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5700
محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن حسان) سے، ہشام نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے اپنے سر درد کی وجہ سے جو آپؐ کو تھی ایک چشمے پر جسے لحيُ جمل کہتے تھے اپنے سر میں پچھنے لگوائے اور آپ اس وقت احرام باندھے تھے۔
صحیح بخاری 5701
اور محمد بن سواء نے کہا ہمیں ہشام (بن حسان) نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے شقیقہ کی وجہ جو آپؐ کو تھا اپنے سر پر پچھنے لگوائے اور آپؐ اس وقت احرام باندھے ہوئے تھے۔
صحیح بخاری 5702
اسماعیل بن ابان نے ہمیں بتایا کہ (عبدالرحمٰن) بن غسیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا مجھ سے عاصم بن عمر نے بیان کیا عاصم نے حضرت جابر بن عبداللہؓ (انصاری) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: تمہارے علاجوں میں سے اگر کسی میں بہتری ہے تو شہد کے شربت میں یا پچھنے لگانے میں یا آگ سے جلانے میں ہے اور میں نہیں پسند کرتا کہ میں داغ لگاؤں۔