کتاب 16: باب الْحَلْقِ مِنَ الأَذَى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5703

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبٍ هُوَ ابْنُ عُجْرَةَ قَالَ أَتَى عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ بُرْمَةٍ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَنْ رَأْسِي فَقَالَ " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " فَاحْلِقْ وَصُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةً أَوِ انْسُكْ نَسِيكَةً ". قَالَ أَيُّوبُ لاَ أَدْرِي بِأَيَّتِهِنَّ بَدَأَ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے روایت کی۔ (ایوب نے) کہا میں نے مجاہد سے سنا۔ مجاہد نے (عبدالرحمٰن) بن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے حضرت کعبؓ سے جو عجرہ کے بیٹے ہیں، روایت کی۔ انہوں نے کہا جس سال حدیبیہ کی صلح ہوئی نبی ﷺ میرے پاس آئے اور میں ایک ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور جوئیں میرے سر سے جھڑ رہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں۔ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ فرمایا سر مُنڈوا ڈالو اور تین دن روزے رکھو یا چھ (مسکینوں) کو کھانا کھلاؤ یا ایک بکری قربانی کرو۔ ایوب کہتے تھے: میں نہیں جانتا ان میں سے کس بات کو پہلے فرمایا۔

10 von 10 heute frei