کتاب 18: باب الإِثْمِدِ وَالْكُحْلِ مِنَ الرَّمَدِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5706

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا فَاشْتَكَتْ عَيْنَهَا فَذَكَرُوهَا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرُوا لَهُ الْكُحْلَ وَأَنَّهُ يُخَافُ عَلَى عَيْنِهَا فَقَالَ " لَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَمْكُثُ فِي بَيْتِهَا فِي شَرِّ أَحْلاَسِهَا ـ أَوْ فِي أَحْلاَسِهَا فِي شَرِّ بَيْتِهَا ـ فَإِذَا مَرَّ كَلْبٌ رَمَتْ بَعْرَةً فَلاَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے کہا حمید بن نافع نے مجھ سے بیان کیا۔ حمید نے حضرت زینب (بنت ام سلمہؓ) سے، حضرت زینبؓ نے حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا اور اس کی آنکھیں دکھنے لگیں تو لوگوں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا اور آپؐ سے ایک سرمہ کا نام لیا اور یہ کہ اس کی آنکھیں جاتے رہنے کا ڈر ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کبھی وہ بھی زمانہ تھا کہ تم میں سے ایک عورت اپنے گھر میں بدترین پھٹے پرانے کپڑے پہن کر یا فرمایا: اپنے پھٹے پرانے کپڑے پہن کر اپنے بدترین گھر میں رہا کرتی تھی جب کتا اس کے سامنے سے گزرتا تو وہ ایک مینگنی پھینکا کرتی تھی تو کیا چار مہینے دس دن نہیں گزار سکتی۔

10 von 10 heute frei