کتاب 47: باب السِّحْرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5763

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَحَرَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ يُقَالُ لَهُ لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ حَتَّى كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَفْعَلُ الشَّىْءَ وَمَا فَعَلَهُ حَتَّى إِذَا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهْوَ عِنْدِي لَكِنَّهُ دَعَا وَدَعَا ثُمَّ قَالَ " يَا عَائِشَةُ أَشَعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ أَفْتَانِي فِيمَا اسْتَفْتَيْتُهُ فِيهِ أَتَانِي رَجُلاَنِ فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالآخَرُ عِنْدَ رِجْلَىَّ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ مَا وَجَعُ الرَّجُلِ فَقَالَ مَطْبُوبٌ. قَالَ مَنْ طَبَّهُ قَالَ لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ. قَالَ فِي أَىِّ شَىْءٍ قَالَ فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ وَجُفِّ طَلْعِ نَخْلَةٍ ذَكَرٍ. قَالَ وَأَيْنَ هُوَ قَالَ فِي بِئْرِ ذَرْوَانَ ". فَأَتَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَجَاءَ فَقَالَ " يَا عَائِشَةُ كَأَنَّ مَاءَهَا نُقَاعَةُ الْحِنَّاءِ أَوْ كَأَنَّ رُءُوسَ نَخْلِهَا رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ أَسْتَخْرِجُهُ قَالَ " قَدْ عَافَانِي اللَّهُ فَكَرِهْتُ أَنْ أُثَوِّرَ عَلَى النَّاسِ فِيهِ شَرًّا ". فَأَمَرَ بِهَا فَدُفِنَتْ. تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ وَأَبُو ضَمْرَةَ وَابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامٍ. وَقَالَ اللَّيْثُ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ فِي مُشْطٍ وَمُشَاقَةٍ. يُقَالُ الْمُشَاطَةُ مَا يَخْرُجُ مِنَ الشَّعَرِ إِذَا مُشِطَ وَالْمُشَاقَةُ مِنْ مُشَاقَةِ الْكَتَّانِ.

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عیسی بن یونس نے ہمیں بتایا۔ ہشام (بن عروہ) سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپ بیان کرتی ہیں: بنو زریق (یہودی) قبیلے کے ایک شخص نے جسے لبید بن اعصم کہتے تھے، رسول اللہ ﷺ پر جادو کیا اور رسول اللہ ﷺ کو خیال ہوتا کہ آپؐ نے کوئی کام کیا ہے بحالیکہ وہ نہ کیا ہوتا۔ آخر ایک دن یا ایک رات کو جبکہ آپؐ میرے ہاں تھے دعا میں مشغول رہے اس کے بعد فرمایا: عائشہؓ کیا تمہیں معلوم ہوا ہے کہ اللہ نے مجھے وہ بات بتلادی ہے جو میں نے اس سے پوچھی تھی۔ میرے پاس دو شخص آئے۔ ان میں سے ایک میرے سرہانے بیٹھ گیا اور دوسرا میری پائنتی کی طرف۔ ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: اس شخص کو کیا تکلیف ہے؟ اس نے جواب دیا وہی جس کو جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا: اس کو کس نے جادو کیا ہے؟ اس نے کہا: لبید بن اعصم (یہودی) نے۔ اس نے پوچھا: کس چیز میں ؟ اس نے کہا: کنگھی میں اور کنگھی سے اترے ہوئے بالوں میں اور نر کھجور کے خشک خوشہ میں۔ اس نے پوچھا کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: ذروان کے کنویں میں۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ اپنے بعض صحابؓہ سمیت وہاں گئے اور پھر وہاں سے آئے اور فرمانے لگے: عائشہؓ اس کنویں کا پانی مہندی کے پانی جیسا تھا اور وہاں کھجوروں کے درختوں کی چوٹیاں ایسے تھیں جیسے سانپوں کے پھن۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ آپؐ نے اس جادو کو نکال کیوں نہ لیا؟ فرمایا: اللہ نے تو مجھے اچھا کردیا ہے اس لئے میں نے ناپسند کیا کہ میں اس وجہ سے لوگوں میں شر برپا کروں۔ آپؐ نے اس کنویں کی بابت حکم دیا اور وہ پُر کردیا گیا۔ (عیسیٰ بن یونس کی طرح) ابو اُسامہ اور ابو ضمرہ (انس بن عیاض) اور ابن ابی زناد نے بھی ہشام سے ہی اس کو روایت کیا اور لیث اور (سفیان) بن عیینہ نے بھی ہشام سے اس کو روایت کیا انہوں نے یوں کہا: فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ۔ المُشَاطَةُ اُن بالوں کو کہتے ہیں جو کنگھی کرنے سے نکلتے ہیں اور سوت کے تار کو بھی مُشَاطَةٌ کہتے ہیں۔

10 von 10 heute frei