باب 55: باب مَا يُذْكَرُ فِي سَمِّ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5777

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن ابی سعید سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب خیبر فتح کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ کو ایک بکری بطور ہدیہ کے دی گئی جو زہر آلود تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہاں جو یہود ہیں انہیں میرے پاس جمع کرو۔ چنانچہ وہ سب آپ کے پاس لائے گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: میں تم سے ایک بات پوچھنے لگا ہوں کیا تم مجھے اس کے متعلق سچ سچ بتاؤ گے؟ انہوں نے کہا: ابوالقاسم ہاں۔ رسول اللہ ﷺ نے اُن سے پوچھا: تمہارا باپ کون ہے؟ انہوں نے کہا: ہمارا باپ فلاں شخص ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم نے جھوٹ کہا ہے تمہارا باپ تو فلاں ہے۔ انہوں نے کہا: آپؐ نے سچ کہا اور ٹھیک فرمایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم مجھ سے ایک بات کے متعلق سچ بیان کرو گے اگر میں تم سے اس کے متعلق پوچھوں؟ انہوں نے کہا: ہاں ابوالقاسم اور اگر ہم نے آپؐ سے جھوٹ کہا تو آپؐ ہمارا جھوٹ معلوم کر لیں گے جیسا کہ آپؐ نے ہمارے باپ کے متعلق جھوٹی بات کو معلوم کر لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: دوزخی کون ہیں؟ وہ کہنے لگے: ہم دوزخ میں تھوڑی دیر رہیں گے پھر تم لوگ اس میں ہمارے بعد جاؤ گے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: دور ہو جاؤ تم ہی اس میں رہو۔ اللہ کی قسم! ہم اس میں کبھی بھی تمہارے بعد نہیں جائیں گے۔ پھر آپؐ نے انہیں فرمایا: اگر میں تم سے ایک بات پوچھوں، سچ سچ بیان کرو گے اگر میں تم سے پوچھوں؟ اُنہوں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم نے اس بکری کو زہر آلود کیا تھا؟ اُنہوں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے پوچھا: تمہیں اس بات پر کس نے آمادہ کیا تھا؟ اُنہوں نے کہا: ہم چاہتے تھے کہ اگر آپؐ جھوٹے ہوئے ہم آپؐ سے چھٹکارا پائیں گے اور اگر آپؐ (سچے) نبی ہوئے تو آپؐ کو یہ نقصان نہ دے گا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لَمَّا فُتِحَتْ خَيْبَرُ أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَاةٌ فِيهَا سَمٌّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اجْمَعُوا لِي مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنَ الْيَهُودِ ". فَجُمِعُوا لَهُ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي سَائِلُكُمْ عَنْ شَىْءٍ فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْهُ ". فَقَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَبُوكُمْ ". قَالُوا أَبُونَا فُلاَنٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَذَبْتُمْ بَلْ أَبُوكُمْ فُلاَنٌ ". فَقَالُوا صَدَقْتَ وَبَرِرْتَ. فَقَالَ " هَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَىْءٍ إِنْ سَأَلْتُكُمْ عَنْهُ ". فَقَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا الْقَاسِمِ وَإِنْ كَذَبْنَاكَ عَرَفْتَ كَذِبَنَا كَمَا عَرَفْتَهُ فِي أَبِينَا. قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَهْلُ النَّارِ ". فَقَالُوا نَكُونُ فِيهَا يَسِيرًا ثُمَّ تَخْلُفُونَنَا فِيهَا. فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اخْسَئُوا فِيهَا وَاللَّهِ لاَ نَخْلُفُكُمْ فِيهَا أَبَدًا ". ثُمَّ قَالَ لَهُمْ " فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَىْءٍ إِنْ سَأَلْتُكُمْ عَنْهُ ". قَالُوا نَعَمْ. فَقَالَ " هَلْ جَعَلْتُمْ فِي هَذِهِ الشَّاةِ سُمًّا ". فَقَالُوا نَعَمْ. فَقَالَ " مَا حَمَلَكُمْ عَلَى ذَلِكَ ". فَقَالُوا أَرَدْنَا إِنْ كُنْتَ كَذَّابًا نَسْتَرِيحُ مِنْكَ وَإِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ.
آج 10 میں سے 10 باقی