کتاب 5: باب مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلاَءِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5788

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَنْظُرُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جس نے تکبر سے اپنے تہ بند کو گھسیٹا۔

صحیح بخاری 5789

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ ـ أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ ـ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ تُعْجِبُهُ نَفْسُهُ مُرَجِّلٌ جُمَّتَهُ إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ فَهْوَ يَتَجَلَّلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ".

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ محمد بن زیاد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے فرمایا: یا (کہا:) ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: ایک دفعہ ایک شخص نیا جوڑا پہن کر اتراتے ہوئے چلا جا رہا تھا۔ اس نے اپنے بالوں میں کنگھی کی ہوئی تھی کہ اتنے میں اللہ نے اس کو زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک زمین میں لڑھکتا ہوا چلا جا رہا ہے۔

صحیح بخاری 5790

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا رَجُلٌ يَجُرُّ إِزَارَهُ خُسِفَ بِهِ فَهْوَ يَتَجَلَّلُ فِي الأَرْضِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ". تَابَعَهُ يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَلَمْ يَرْفَعْهُ شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ.وَلَمْ يَرْفَعْهُ شُعَيْبٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ عَمِّهِ جَرِيرِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَلَى باب دَارِهِ فَقَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ.

سعید بن عفیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: لیث (بن سعد) نے مجھے بتایا۔ لیث نے کہا: عبدالرحمٰن بن خالد نے مجھے بتایا، عبدالرحمٰن نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ ان کے باپ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک شخص اپنا تہ بند گھسیٹتے ہوئے چلا جارہا تھا کہ اتنے میں اس کو زمین میں دھنسا دیا گیا۔ اور وہ قیامت کے دن تک زمین میں لڑھکتا ہوا چلا جا رہا ہے۔ (عبدالرحمٰن کی طرح) اس حدیث کو یونس (بن یزید) نے بھی زہری سے روایت کیا اور شعیب نے حضرت ابوہریرہؓ سے اس کو مرفوعاً روایت نہیں کیا۔

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھے بتایا کہ وہب بن جریر نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ ان کے باپ نے اپنے چچا جریر بن زید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں سالم بن عبداللہ بن عمرؓ کے ساتھ ان کے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا اتنے میں وہ کہنے لگے کہ میں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے اسی طرح اس حدیث کو سنا۔

صحیح بخاری 5791

حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ لَقِيتُ مُحَارِبَ بْنَ دِثَارٍ عَلَى فَرَسٍ وَهْوَ يَأْتِي مَكَانَهُ الَّذِي يَقْضِي فِيهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِي فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مَخِيلَةً لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". فَقُلْتُ لِمُحَارِبٍ أَذَكَرَ إِزَارَهُ قَالَ مَا خَصَّ إِزَارًا وَلاَ قَمِيصًا. تَابَعَهُ جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ وَزَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ وَزَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ. وَتَابَعَهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَقُدَامَةُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ ".

مطر بن فضل (مروَزی) نے ہم سے بیان کیا کہ شبابہ (بن سوار) نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں محارب بن دثار سے ملا۔ وہ گھوڑے پر سوار تھے اور وہ اس مکان کو آ رہے تھے جس میں وہ فیصلے کیا کرتے تھے تو میں نے ان سے اس حدیث کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے مجھ سے بیان کیا، کہنے لگے: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے کپڑے کو لٹکا کر تکبر کی وجہ سے گھسیٹا اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ میں نے محارب سے پوچھا: کیا حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے تہ بند کا ذکر کیا؟ انہوں نے کہا: آپؓ نے نہ تہ بند کی تخصیص کی اور نہ قمیص کی۔ (محارب کی طرح) جبلہ بن سحیم، زید بن اسلم اور زید بن عبد اللہ نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ اور لیث نے بھی نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے اسی طرح نقل کیا۔ اور (لیث کی طرح) موسیٰ بن عقبہ اور عمر بن محمد اور قدامہ بن موسیٰ نے بھی سالم سے، سالم نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ اس میں یوں ہے جس نے اپنا کپڑا تکبر سے لٹکا کر گھسیٹا۔

10 von 10 heute frei