کتاب 8: باب لُبْسِ الْقَمِيصِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5794

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَجُلاً قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ الْقَمِيصَ وَلاَ السَّرَاوِيلَ وَلاَ الْبُرْنُسَ وَلاَ الْخُفَّيْنِ إِلاَّ أَنْ لاَ يَجِدَ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ مَا هُوَ أَسْفَلُ مِنَ الْكَعْبَيْنِ ".

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! محرم کیا کپڑے پہنے؟ نبی ﷺ نے فرمایا: محرم نہ قمیص پہنے اور نہ پاجامہ اور نہ بارانی کوٹ اور نہ موزے سوائے اس کے کہ اسے جوتے نہ ملیں تو پھر وہ موزے پہن لے جو ٹخنوں سے نیچے تک ہوں۔

صحیح بخاری 5795

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أَتَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَىٍّ بَعْدَ مَا أُدْخِلَ قَبْرَهُ فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ وَوُضِعَ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَنَفَثَ عَلَيْهِ مِنْ رِيقِهِ وَأَلْبَسَهُ قَمِيصَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

عبداللہ بن عثمان نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی۔ عمرو نے حضرت جابر بن عبداللہ (انصاری) رضی اللہ عنہما سے سنا۔ انہوں نے کہا: عبد اللہ بن ابی کو قبر میں اتارا جا چکا تھا کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے۔ آپؐ نے اس کے متعلق حکم دیا اس کو نکالا گیا اور آپؐ کے گھٹنوں پر رکھ دیا گیا اور آپؐ نے اس پر اپنا لعاب لگایا اور اس کو اپنی قمیص پہنائی اور اللہ بہتر جانتا ہے۔

صحیح بخاری 5796

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ جَاءَ ابْنُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ وَصَلِّ عَلَيْهِ وَاسْتَغْفِرْ لَهُ فَأَعْطَاهُ قَمِيصَهُ وَقَالَ " إِذَا فَرَغْتَ فَآذِنَّا ". فَلَمَّا فَرَغَ آذَنَهُ فَجَاءَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَجَذَبَهُ عُمَرُ فَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ نَهَاكَ اللَّهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ
فَقَالَ {اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لاَ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ}. فَنَزَلَتْ {وَلاَ تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا} فَتَرَكَ الصَّلاَةَ عَلَيْهِمْ.

صدقہ (بن فضل) نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے، عبیداللہ نے کہا: مجھے نافع نے بتایا، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب عبداللہ بن اُبَیّ فوت ہوگیا اس کا بیٹا رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ آپؐ مجھے اپنی قمیص دیں کہ میں اُس کو بطور کفن پہناؤں اور آپؐ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کیجیئے۔ نبی ﷺ نے اس کو اپنی قمیص دے دی اور فرمایا: جب تجہیز و تکفین سے فارغ ہو جائیں تو ہمیں اطلاع کر دیں۔ جب وہ فارغ ہوا اس نے آپؐ کو اطلاع دی۔ آپؐ آئے کہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں تو حضرت عمرؓ نے آپؐ کو (دامن سے) کھینچا اور کہنے لگے: کیا ایسا نہیں ہے کہ اللہ نے آپؐ کو منافقوں کا نماز جنازہ پڑھنے سے روکا ہے؟
آپؐ نے فرمایا: (اللہ نے فرمایا ہے:) تو ان کے لئے استغفار کرے یا ان کے لئے استغفار نہ کرے اگر تو ان کے لئے ستر بار بھی استغفار کرے اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ان میں سے کسی پر بھی جو مر جائے کبھی جنازہ نہ پڑھوا اور نہ اس کی قبر پر کبھی (دعا کے لیے) کھڑے ہو۔ تب آپؐ نے ان کا جنازہ پڑھنا چھوڑ دیا۔

10 von 10 heute frei