کتاب 11: باب جُبَّةِ الصُّوفِ فِي الْغَزْوِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 5799
ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عامر (شعبی) سے، عامر نے عروہ بن مغیرہ سے، عروہ نے اپنے باپ (حضرت مغیرہ) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں ایک رات سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس کچھ پانی ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ اپنی سواری سے اُترے اور اتنی دور چل کر گئے کہ میری نظر سے رات کی تاریکی میں پوشیدہ ہوگئے۔ پھر آپؐ آئے اور میں نے چھاگل سے پانی ڈالا اور آپؐ نے اپنے منہ اور اپنے ہاتھوں کو دھویا اور آپؐ ایک اون کا چوغہ پہنے ہوئے تھے آپؐ اپنے بازو آستینوں سے نہ نکال سکے۔ آخر چوغے کے نیچے سے اُن کو نکالا اور اپنے بازوؤں کو دھویا۔ پھر اپنے سر پر مسح کیا۔ پھر میں نیچے جھکا کہ آپؐ کے موزے اُتاروں۔ آپؐ نے فرمایا: انہیں رہنے دو کیونکہ میں نے اِن کو وضو کی حالت میں پہنا تھا اور آپؐ نے ان پر مسح کیا۔