کتاب 12: باب الْقَبَاءِ وَفَرُّوجِ حَرِيرٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5800

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَىَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي. قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا فَقَالَ " خَبَأْتُ هَذَا لَكَ ". قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت مسور بن مخرمہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے چند قبائیں تقسیم کیں اور حضرت مخرمہؓ کو کوئی نہ دی۔ حضرت مخرمہؓ نے کہا: بیٹا آؤ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس چلیں۔ میں ان کے ساتھ گیا، کہنے لگے: اندر جاؤ اور آنحضرت ﷺ کو میرے پاس بلا لاؤ۔ کہتے تھے: میں نے مخرمہؓ کا نام لے کر کہا کہ وہ آپؐ کو بلاتے ہیں۔ آپؐ ان کے پاس باہر آئے اور آپؐ نے ان میں سے ایک قباء پہنی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے یہ قباء تمہارے لئے چھپا رکھی تھی۔ حضرت مسورؓ کہتے تھے۔ حضرت مخرمہؓ نے اس کو دیکھا اور کہا: مخرمہؓ خوش ہوگیا۔

صحیح بخاری 5801

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ ثُمَّ صَلَّى فِيهِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ ثُمَّ قَالَ " لاَ يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ ". تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ عَنِ اللَّيْثِ وَقَالَ غَيْرُهُ فَرُّوجٌ حَرِيرٌ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، یزید نے ابوالخیر (مرثد) سے، ابوالخیر نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کو ایک ریشمی قباء ہدیہ بھیجی گئی اور آپؐ نے اس کو پہنا۔ پھر اس میں نماز پڑھی۔ پھر نماز سے فارغ ہوئے اور اسے ایسے زور سے کھینچ کر اُتارا جیسے کوئی اسے ناپسند کرتا ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: یہ متقیوں کے لائق نہیں۔ (قتیبہ کی طرح اس حدیث کو) عبداللہ بن یوسف نے بھی لیث سے روایت کیا اور ان کے سوا اور راویوں نے اس لفظ کو یوں نقل کیا: فَرُّوجٌ حَرِيْرٌ۔

10 von 10 heute frei