کتاب 29: باب مَا يُرَخَّصُ لِلرِّجَالِ مِنَ الْحَرِيرِ لِلْحِكَّةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5839

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَخَّصَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِلزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ لِحِكَّةٍ بِهِمَا.

محمد (بن سلام) نے مجھ سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں خبر دی۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے زبیرؓ اور عبدالرحمٰنؓ کو ریشم پہننے کی اجازت دی کیونکہ ان دونوں کو خارش کی بیماری تھی۔

10 von 10 heute frei