کتاب 3: باب الْغُسْلِ بِالصَّاعِ وَنَحْوِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 251

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ دَخَلْتُ أَنَا وَأَخُو عَائِشَةَ عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَهَا أَخُوهَا عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَدَعَتْ بِإِنَاءٍ نَحْوًا مِنْ صَاعٍ فَاغْتَسَلَتْ وَأَفَاضَتْ عَلَى رَأْسِهَا وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا حِجَابٌ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَبَهْزٌ وَالْجُدِّيُّ عَنْ شُعْبَةَ قَدْرِ صَاعٍ.

ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا: عبد الصمد نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے مجھے بتلایا۔ کہا: ابوبکر بن حفص نے مجھ سے بیان کیا ، کہا: میں نے ابوسلمہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں اور حضرت عائشہ کا بھائی، حضرت عائشہ کے پاس اندر گئے اور ان کے بھائی نے ان سے نبی ﷺ کے نہانے کے متعلق پوچھا تو حضرت عائشہ نے ایک برتن منگوایا جو تقریباً صاع کے برابر تھا اور وہ نہائیں اور اپنے سر پر پانی ڈالا۔ اور ہمارے اور ان کے درمیان پردہ تھا۔ ابوعبد اللہ (بخاری) نے کہا کہ یزید بن ہارون اور بہنر اور جدی نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے: ایک صاع کے اندازے کے برابر۔

صحیح بخاری 252

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ وَأَبُوهُ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ عَنِ الْغُسْلِ. فَقَالَ يَكْفِيكَ صَاعٌ. فَقَالَ رَجُلٌ مَا يَكْفِينِي. فَقَالَ جَابِرٌ كَانَ يَكْفِي مَنْ هُوَ أَوْفَى مِنْكَ شَعَرًا وَخَيْرٌ مِنْكَ ثُمَّ أَمَّنَا فِي ثَوْبٍ.

ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا: بیچی بن آدم نے ہمیں بتلایا، انہوں نے کہا، زہیر نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسحاق سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا، ابو جعفر نے ہمیں بتلایا کہ وہ اور ان کے باپ حضرت جابر بن عبد اللہ کے پاس تھے اور ان کے پاس کچھ اور لوگ بھی بیٹھے تھے، انہوں نے حضرت جابر سے غسل کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ایک صاع (پانی) تمہیں کافی ہے۔ ایک شخص بولا: مجھے تو کافی نہیں ہوتا۔ حضرت جابر نے کہا: جس کے بال تم سے زیادہ تھے اور جو تم سے بہتر تھا، اس کو تو کافی ہوا کرتا تھا۔ پھر اس نے ایک ہی کپڑے میں ہماری امامت بھی کی۔

صحیح بخاری 253

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَمَيْمُونَةَ كَانَا يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ.
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ كَانَ ابْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ أَخِيرًا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ وَالصَّحِيحُ مَا رَوَى أَبُو نُعَيْمٍ.

ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا: ابن عیینہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عمرو سے۔ عمرو نے جابر بن زید سے، جابر نے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ نبی ﷺ اور حضرت میمونہ ایک ہی برتن سے نہایا کرتے تھے۔ اور یزید بن ہارون اور بہنبر اور جدی نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے (اس کی مقدار) ایک صاع بیان کی۔
ابو عبد الله (بخاری) نے کہا: ابن عیینہ اپنی آخری عمر میں یوں روایت کیا کرتے تھے: حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت میمونہ سے روایت کی۔۔۔ اور درست وہی ہے جو ابونُعیم نے روایت کیا۔

10 von 10 heute frei