کتاب 85: باب الْمَوْصُولَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5940

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ.

محمد (بن سلام) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے چٹلا لگانے والی اور لگوانے والی اور گودنے والی اور گدوانے والی کو لعنتی قرار دیا۔

صحیح بخاری 5941

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَنَّهُ سَمِعَ فَاطِمَةَ بِنْتَ الْمُنْذِرِ تَقُولُ سَمِعْتُ أَسْمَاءَ قَالَتْ سَأَلَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي أَصَابَتْهَا الْحَصْبَةُ فَامَّرَقَ شَعَرُهَا وَإِنِّي زَوَّجْتُهَا أَفَأَصِلُ فِيهِ فَقَالَ " لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ ".

(عبداللہ بن زبیر) حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے فاطمہ بنت منذر سے سنا۔ فاطمہ کہتی تھیں: میں نے حضرت اسماءؓ سے سنا۔ کہتی تھیں: ایک عورت نے نبی ﷺ سے پوچھا کہنے، لگی: یا رسول اللہ ! میری بیٹی کو چیچک کی بیماری ہوئی جس سے اس کے بال جھڑ گئے اور میں نے اس کا نکاح کیا تھا تو کیا میں اس کے بالوں میں جوڑ لگاؤں؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ نے بالوں میں جوڑ لگانے والی کو اور جوڑ لگوانے والی کو اپنی رحمت سے دور رکھا ہے۔

صحیح بخاری 5942

حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَوْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْوَاشِمَةُ وَالْمُوتَشِمَةُ وَالْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ ". يَعْنِي لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.

یوسف بن موسیٰ نے مجھے بتایا کہ فضل بن دکین نے ہم سے بیان کیا کہ صخر بن جویریہ نے ہمیں بتایا۔ صخر نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا یا یوں کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: گودنے والی اور گدوانے والی اور جوڑ لگانے والی اور لگوانے والی کو نبی ﷺ نے لعنتی قرار دیا۔

صحیح بخاری 5943

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ مَا لِي لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ.

محمد بن مقاتل نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ سفیان نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت ابن مسعودؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: اللہ نے گودنے والیوں اور گدانے والیوں اور چہرے کے روئیں نکالنے والیوں اور خوبصورتی کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے والیوں کو جو اللہ کی پیدائش کو بدلتی ہیں اپنی رحمت سے دور کیا۔ مجھے کیا ہے کہ میں ان کو لعنتی قرار نہ دوں جن کو رسول اللہ ﷺ نے لعنتی قرار دیا اور یہ حکم کتاب اللہ میں بھی ہے۔

10 von 10 heute frei