کتاب 89: باب عَذَابِ الْمُصَوِّرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5950

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ قَالَ كُنَّا مَعَ مَسْرُوقٍ فِي دَارِ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ فَرَأَى فِي صُفَّتِهِ تَمَاثِيلَ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ ".

عبداللہ بن زبیر) حمیدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے مسلم (بن صبیح ابوالضحیٰ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم یسار بن نمیر کے گھر میں مسروق (بن اجدع) کے ساتھ تھے تو انہوں نے اس کے برآمدے میں مورتیاں دیکھیں تو کہا: میں نے حضرت عبداللہؓ (بن مسعود) سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اللہ کے نزدیک جن لوگوں کو قیامت کے دن سخت ترین سزا دی جائے گی وہ مورتیاں بنانے والے ہیں۔

صحیح بخاری 5951

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الَّذِينَ يَصْنَعُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ ".

ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا کہ انس بن عیاض نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے، عبیداللہ نے نافع سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کو خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو لوگ ان مورتیوں کو بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو سزا دی جائے گی۔ ان سے کہا جائے گا جو تم نے بنایا ان میں جان بھی ڈال دو۔

10 von 10 heute frei