کتاب 90: باب نَقْضِ الصُّوَرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5952

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَكُنْ يَتْرُكُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا فِيهِ تَصَالِيبُ إِلاَّ نَقَضَهُ.

معاذ بن فضالہ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (دستوائی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے عمران بن حطان سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ نبی ﷺ اپنے گھر میں کوئی چیز ایسی نہ چھوڑتے تھے جس میں صلیب کی تصویر ہو مگر اس کو توڑ ڈالتے۔

صحیح بخاری 5953

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارًا بِالْمَدِينَةِ فَرَأَى أَعْلاَهَا مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً ". ثُمَّ دَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ إِبْطَهُ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَشَىْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مُنْتَهَى الْحِلْيَةِ.

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد (بن زیاد) نے ہمیں بتایا۔ عمارہ (بن قعقاع) نے ہمیں بتایا کہ ابوزرعہ (بن عمرو بن جریر) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ ایک گھر میں داخل ہوا جو مدینہ میں تھا تو انہوں نے مکان کی چھت پر ایک مصور کو دیکھا کہ تصویریں بنا رہا تھا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو میری مخلوق جیسی مخلوق بنانے لگا۔ پس وہ ایک دانہ ہی پیدا کریں اور وہ ایک چیونٹی تو بنائیں۔ پھر انہوں نے پانی کا ایک لگن منگوایا اور اپنے ہاتھ دھونے لگے اور دھوتے دھوتے اپنے بغلوں تک پہنچایا۔ میں نے کہا: ابوہریرہؓ! کیا یہ ایسی بات ہے جسے آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا؟ انہوں نے کہا: جہاں تک زیور پہنا جاسکتا ہے وہاں تک دھوتا ہوں۔

10 von 10 heute frei