کتاب 91: باب مَا وُطِئَ مِنَ التَّصَاوِيرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5954

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ ـ وَمَا بِالْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ أَفْضَلُ مِنْهُ ـ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ سَفَرٍ وَقَدْ سَتَرْتُ بِقِرَامٍ لِي عَلَى سَهْوَةٍ لِي فِيهَا تَمَاثِيلُ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هَتَكَهُ وَقَالَ " أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ ". قَالَتْ فَجَعَلْنَاهُ وِسَادَةً أَوْ وِسَادَتَيْنِ.

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے سنا اور مدینہ میں ان دنوں ان سے بڑھ کر اور کوئی نہ تھا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر سے آئے اور میں نے اپنے ایک برآمدے پر اپنا ایک سرخ پردہ ڈالا ہوا تھا جس میں تصویریں تھیں۔ جب رسول اللہ ﷺ نے اسے دیکھا تو آپؐ نے اسے پھاڑ دیا اور فرمایا: قیامت کے دن جن لوگوں کو سخت سے سخت سزا ہوگی وہ لوگ بھی ہیں جو اللہ کی مخلوق کی طرح بناتے ہیں۔ فرماتی تھیں: پھر ہم نے اس سے ایک یا (فرمایا) دو توشک بنا لیں۔

صحیح بخاری 5955

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ سَفَرٍ وَعَلَّقْتُ دُرْنُوكًا فِيهِ تَمَاثِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَنْزِعَهُ فَنَزَعْتُهُ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن داؤد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ فرماتی تھیں: نبی ﷺ ایک سفر سے آئے اور میں نے پردہ لٹکایا ہوا تھا جس میں مورتیں تھیں۔ آپؐ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کو اتار ڈالوں۔ میں نے اس کو اتار ڈالا۔

صحیح بخاری 5956

وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ.

اور میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے نہایا کرتے تھے۔

10 von 10 heute frei