کتاب 20: باب قَتْلِ الْوَلَدِ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6001

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهْوَ خَلَقَكَ ". ثُمَّ قَالَ أَىُّ قَالَ " أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ ". قَالَ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ ". وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم {وَالَّذِينَ لاَ يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ}.

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابووائل سے، ابووائل نے عمرو بن شرحبیل سے، عمرو نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ! کونسا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا مد مقابل ٹھہراؤ حالانکہ اُس نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ میں نے پھر پوچھا: اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تو اپنے بچے کو اس ڈر سے مار ڈالے کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا۔ پوچھا: اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔ اور اللہ نے نبی ﷺ کے اس قول کی تصدیق میں یہ آیت نازل کی: اور وہ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے۔

10 von 10 heute frei