کتاب 29: باب الْمُعَانَقَةِ وَقَوْلِ الرَّجُلِ كَيْفَ أَصْبَحْتَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6266

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا ـ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ـ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ـ رضى الله عنه ـ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَقَالَ النَّاسُ يَا أَبَا حَسَنٍ كَيْفَ أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَصْبَحَ بِحَمْدِ اللَّهِ بَارِئًا فَأَخَذَ بِيَدِهِ الْعَبَّاسُ فَقَالَ أَلاَ تَرَاهُ أَنْتَ وَاللَّهِ بَعْدَ الثَّلاَثِ عَبْدُ الْعَصَا وَاللَّهِ إِنِّي لأُرَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَيُتَوَفَّى فِي وَجَعِهِ وَإِنِّي لأَعْرِفُ فِي وُجُوهِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ الْمَوْتَ فَاذْهَبْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنَسْأَلَهُ فِيمَنْ يَكُونُ الأَمْرُ فَإِنْ كَانَ فِينَا عَلِمْنَا ذَلِكَ وَإِنْ كَانَ فِي غَيْرِنَا أَمَرْنَاهُ فَأَوْصَى بِنَا. قَالَ عَلِيٌّ وَاللَّهِ لَئِنْ سَأَلْنَاهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَمْنَعُنَا لاَ يُعْطِينَاهَا النَّاسُ أَبَدًا وَإِنِّي لاَ أَسْأَلُهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَدًا.

اسحاق (بن راہویہ) نے ہم سے بیان کیا کہ بشر بن شعیب نے ہمیں بتایا کہ میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے زُہری سے، زہری نے کہا: عبداللہ بن کعب نے مجھے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے ان کو خبر دی کہ حضرت علیؓ یعنی ابن ابی طالب نبی ﷺ کے پاس سے نکلے۔ اور احمد بن صالح نے بھی ہم سے بیان کیا کہ عنبسہ (بن خالد) نے ہمیں بتایا کہ یونس (بن یزید) نے ہم سے بیان کیا۔ یونس نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے کہا: عبداللہ بن کعب بن مالک نے مجھے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے ان کو بتایا کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کے پاس سے اس بیماری میں جس میں آپؐ فوت ہوئے، باہر نکلے تو لوگوں نے پوچھا: ابو حسنؓ! رسول اللہ ﷺ آج صبح کیسے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: الحمد للہ آپؐ آج صبح اچھے ہیں۔ حضرت عباسؓ نے اُن کا ہاتھ پکڑا اور کہا: کیا تم نہیں سمجھتے کہ تم اللہ کی قسم تین دن کے بعد ڈنڈے کے غلام ہوگے؟ اللہ کی قسم! میں تو رسول اللہ ﷺ کو دیکھتا ہوں کہ عنقریب آپؐ اس بیماری میں فوت ہو جائیں گے اور میں عبدالمطلب کے بیٹوں کے چہروں سے موت پہچان لیتا ہوں۔ چلو ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس چلیں اور آپؐ سے پوچھیں کہ یہ امر کس کے لئے ہوگا؟ اگر تو ہمارے لئے ہوگا تو ہمیں اس کا علم ہوجائے گا اور اگر ہمارے سوا کسی اور کے لئے ہوا تو آپؐ ہمارے متعلق وصیت کریں گے۔ حضرت علی نے کہا: اللہ کی قسم! اگر ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا اور آپؐ ہمیں محروم کر دیں تو پھر لوگ ہمیں یہ کبھی نہ دیں گے اور میں تو رسول اللہ ﷺ سے یہ کبھی نہیں پوچھوں گا۔

10 von 10 heute frei