کتاب 33: بَابُ مَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسِهِ أَوْ بَيْتِهِ، وَلَمْ يَسْتَأْذِنْ أَصْحَابَهُ، أَوْ تَهَيَّأَ لِلْقِيَامِ لِيَقُومَ النَّاسُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6271

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَيْنَبَ ابْنَةَ جَحْشٍ دَعَا النَّاسَ طَعِمُوا ثُمَّ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ ـ قَالَ ـ فَأَخَذَ كَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ فَلَمْ يَقُومُوا فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَامَ فَلَمَّا قَامَ قَامَ مَنْ قَامَ مَعَهُ مِنَ النَّاسِ وَبَقِيَ ثَلاَثَةٌ وَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَاءَ لِيَدْخُلَ فَإِذَا الْقَوْمُ جُلُوسٌ ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا فَانْطَلَقُوا ـ قَالَ ـ فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمْ قَدِ انْطَلَقُوا فَجَاءَ حَتَّى دَخَلَ فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ فَأَرْخَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ} إِلَى قَوْلِهِ {إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا}.

حسن بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے ابو مجلز (لاحق بن حمید) سے روایت کی۔ ابو مجلز نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے نکاح کیا تو آپؐ نے لوگوں کو دعوت دی۔ انہوں نے کھانا کھایا اور پھر بیٹھ گئے، لگے باتیں کرنے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ آپؐ نے یوں ظاہر کیا کہ گویا کہ اُٹھنے کی تیاری کرتے ہیں مگر وہ نہیں اُٹھے۔ جب آپؐ نے یہ دیکھا تو آپؐ کھڑے ہوگئے۔ جب آپؐ کھڑے ہوگئے تو لوگوں میں سے آپؐ کے ساتھ جو اُٹھ کر چلے گئے چلے گئے اور تین آدمی رہ گئے۔ اور نبی ﷺ اندر جانے کے لئے آئے تو کیا دیکھا کہ وہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر اس کے بعد وہ بھی اُٹھ کر چلے گئے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں آیا اور میں نے نبی ﷺ کو خبر کر دی کہ وہ اب چلے گئے ہیں۔ تب آپؐ آئے اور اندر گئے۔ میں بھی اندر جانے لگا تو آپؐ نے اپنے اور میرے درمیان پردہ ڈال دیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا… یعنی اے مومنو! نبی کے گھروں میں سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کے لئے بلایا جائے ہرگز داخل نہ ہوا کرو، وہ بھی اس شرط سے کہ کھانا پکنے کے انتظار میں نہ بیٹھے رہا کرو اور نہ باتیں کرنے کے شوق میں بیٹھے رہا کرو۔ ہاں! جب تم کو بلایا جائے تو پھر ضرور چلے جایا کرو، پھر جب کھانا کھا چکو تو اپنے اپنے گھروں کو چلے جایا کرو۔ یہ امر (یعنی بے فائدہ بیٹھے رہنا یا پہلے آجانا) نبی کو تکلیف دیتا تھا مگر وہ (تمہارے جذبات کا خیال کرکے) تم (کو منع کرنے) سے حیا کرتا تھا۔ مگر اللہ سچی بات بیان کرنے سے (لوگوں کے خیالات کی وجہ سے) باز نہیں رہتا اور (چاہیئے کہ) جب تم اُن (یعنی نبی کی بیویوں) سے کوئی گھر کی چیز مانگو تو پردہ کے پیچھے سے مانگا کرو، یہ بات تمہارے دلوں اور اُن کے دلوں کے لئے بہت اچھی ہے اور اللہ کے رسول کو تکلیف دینا تمہارے لئے جائز نہیں اور نہ یہ جائز ہے کہ تم اس کے بعد اس کی بیویوں سے کبھی بھی شادی کرو۔ یہ بات اللہ کے فیصلہ کے مطابق بہت بُری ہے۔

10 von 10 heute frei