کتاب 40: باب الْقَائِلَةِ فِي الْمَسْجِدِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6280

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ مَا كَانَ لِعَلِيٍّ اسْمٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَبِي تُرَابٍ وَإِنْ كَانَ لَيَفْرَحُ بِهِ إِذَا دُعِيَ بِهَا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْتَ فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ فَلَمْ يَجِدْ عَلِيًّا فِي الْبَيْتِ فَقَالَ " أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ ". فَقَالَتْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ شَىْءٌ فَغَاضَبَنِي فَخَرَجَ فَلَمْ يَقِلْ عِنْدِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لإِنْسَانٍ " انْظُرْ أَيْنَ هُوَ " فَجَاءَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ فِي الْمَسْجِدِ رَاقِدٌ. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُضْطَجِعٌ قَدْ سَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ شِقِّهِ فَأَصَابَهُ تُرَابٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُهُ عَنْهُ ـ وَهْوَ يَقُولُ " قُمْ أَبَا تُرَابٍ قُمْ أَبَا تُرَابٍ ".

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز بن ابی حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت سہل بن سعد (ساعدیؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کو ابوتراب سے بڑھ کر پیارا نام اور کوئی نہ تھا۔ وہ اس نام سے تو بہت ہی خوش ہوا کرتے تھے۔ اگر اس سے ان کو پکارا جاتا۔ رسول اللہ ﷺ حضرت فاطمہ علیہ السلام کے گھر میں آئے اور آپؐ نے گھر میں حضرت علیؓ کو نہ پایا۔ آپؐ نے پوچھا: تمہارے چچا کا بیٹا کہاں ہے؟ تو وہ کہنے لگیں: میرے اور ان کے درمیان کوئی جھگڑا ہوا تھا تو وہ مجھ سے ناراض ہو کر باہر چلے گئے اور میرے پاس قیلولہ بھی نہیں کیا تو رسول اللہ ﷺ نے کسی آدمی سے فرمایا: دیکھو وہ کہاں ہے؟ وہ آیا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ! وہ مسجد میں سوئے ہوئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ آئے اور وہ لیٹے ہوئے تھے۔ ان کی چادر ان کے ایک پہلو سے گر گئی تھی جس سے ان کو مٹی لگ گئی تھی تو رسول اللہ ﷺ ان سے مٹی پونچھنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے: اُٹھو ابوتراب، اُٹھو ابوتراب۔

10 von 10 heute frei