کتاب 41: باب مَنْ زَارَ قَوْمًا فَقَالَ عِنْدَهُمْ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6281
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ كَانَتْ تَبْسُطُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نِطَعًا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَى ذَلِكَ النِّطَعِ ـ قَالَ ـ فَإِذَا نَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَخَذَتْ مِنْ عَرَقِهِ وَشَعَرِهِ فَجَمَعَتْهُ فِي قَارُورَةٍ ثُمَّ جَمَعَتْهُ فِي سُكٍّ ـ قَالَ ـ فَلَمَّا حَضَرَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ أَوْصَى أَنْ يُجْعَلَ فِي حَنُوطِهِ مِنْ ذَلِكَ السُّكِّ ـ قَالَ ـ فَجُعِلَ فِي حَنُوطِهِ.
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن عبداللہ انصاری نے ہمیں بتایا، کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ثمامہ سے، ثمامہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ حضرت اُم سلیمؓ نبی ﷺ کے لئے ایک چمڑہ بچھاتی تھیں اور آپؐ ان کے ہاں اس چمڑے پر ہی قیلولہ کرتے تھے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: جب نبی ﷺ سوتے تو حضرت اُم سلیمؓ آپؐ کا پسینہ اور آپؐ کے کچھ بال لیتیں اور انہیں ایک شیشی میں محفوظ رکھتی جاتیں۔ پھر ان میں خوشبو ملا لیتیں۔ ثمامہ کہتے تھے کہ جب حضرت انس بن مالکؓ فوت ہونے لگے، انہوں نے وصیت کی کہ اسی خوشبو کو اُن کے حنوط میں ڈالا جائے۔ کہتے تھے: چنانچہ وہ خوشبو اُن کے حنوط میں ڈالی گئی۔
10 von 10 heute frei