کتاب 16: باب مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6323

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَيِّدُ الاِسْتِغْفَارِ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ. إِذَا قَالَ حِينَ يُمْسِي فَمَاتَ دَخَلَ الْجَنَّةَ ـ أَوْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ـ وَإِذَا قَالَ حِينَ يُصْبِحُ فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ ". مِثْلَهُ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ حسین (بن ذکوان) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن بُریدہ نے ہمیں بتایا۔ عبداللہ نے بُشَیر بن کعب سے، بُشَیر نے حضرت شداد بن اوسؓ سے، حضرت شدادؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: سید الاستغفار یہ دعا ہے: اے میرے اللہ! تو میرا ربّ ہے کوئی معبود نہیں مگر تو ہی۔ تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں جہاں تک کہ میں طاقت رکھتا ہوں۔ میں تیرے حضور اقرار کرتا ہوں کہ تو نے مجھ پر احسان کئے اور میں تیرے حضور اقرار کرتا ہوں کہ میں نے گناہ کئے۔ پس تُو مجھ پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے مجھ سے درگزر فرما کیونکہ تو ہی گناہوں کو بخشتا ہے۔ جو کچھ بھی کہ میں نے کیا اُس کے شر سے میں تیری پناہ لیتا ہوں۔ (فرمایا:) جب شام ہو کوئی یہ دعا کرے اور پھر وہ مر جائے تو جنت میں داخل ہوگا یا (فرمایا:) وہ جنتیوں میں سے ہوگا۔ یا جب صبح ہو وہ یہ دعا کرے، پھر وہ اُسی دن مر جائے تو وہ بھی جنت میں داخل ہو گا یا (فرمایا:) جنتیوں میں سے ہوگا۔

صحیح بخاری 6324

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ قَالَ " بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا ". وَإِذَا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ قَالَ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ".

ابونُعَیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک بن عُمَیر سے، عبدالملک نے ربعی بن حراش سے، ربعی نے حضرت حذیفہ (بن یمانؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کا معمول تھا جب آپؐ سونے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا کرتے: تیرے ہی نام سے اے اللہ میں مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔ اور جب آپؐ سو کر بیدار ہوتے تو فرماتے: سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ اُس نے ہمیں مارا تھا اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔

صحیح بخاری 6325

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ " اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا ". فَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ".

عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ (محمد بن میمون) سے، ابو حمزہ نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ربعی بن حراش سے، ربعی نے خرشہ بن حُر سے، خرشہ نے حضرت ابو ذر (غفاری) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کا معمول تھا جب آپؐ رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو دعا کرتے: اے میرے اللہ! تیرے نام سے مرتا ہوں اور زندہ ہوتا ہوں اور جب جاگتے تو دعا کرتے: سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ اُس نے مارا تھا اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔

10 von 10 heute frei