کتاب 18: باب الدُّعَاءِ بَعْدَ الصَّلاَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6329

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ. قَالَ " كَيْفَ ذَاكَ ". قَالَ صَلَّوْا كَمَا صَلَّيْنَا وَجَاهَدُوا كَمَا جَاهَدْنَا وَأَنْفَقُوا مِنْ فُضُولِ أَمْوَالِهِمْ وَلَيْسَتْ لَنَا أَمْوَالٌ. قَالَ " أَفَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَمْرٍ تُدْرِكُونَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ وَتَسْبِقُونَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكُمْ وَلاَ يَأْتِي أَحَدٌ بِمِثْلِ مَا جِئْتُمْ إِلاَّ مَنْ جَاءَ بِمِثْلِهِ تُسَبِّحُونَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ عَشْرًا وَتَحْمَدُونَ عَشْرًا وَتُكَبِّرُونَ عَشْرًا ".
تَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سُمَىٍّ وَرَوَاهُ ابْنُ عَجْلاَنَ عَنْ سُمَىٍّ وَرَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ. وَرَوَاهُ جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ. وَرَوَاهُ سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

اسحاق نے مجھ سے بیان کیا کہ یزید (بن ہارون) نے ہمیں خبر دی۔ ورقاء نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سُمَیّ سے، سُمَیّ نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! دولت مند سارے ہی درجے اور ہمیشہ کی نعمت لے گئے ہیں۔ آپؐ نے پوچھا: یہ کیسے؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نمازیں پڑھیں جیسے ہم نے پڑھیں اور جہاد کیا جیسے ہم نے جہاد کیا اور ضرورت سے زیادہ جو اُن کے مال تھے اُن میں سے انہوں نے خرچ بھی کیا اور ہمارے پاس مال نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ جس سے تم ان لوگوں کے درجہ کو پا لو گے جو تم سے پہلے تھے اور اُن سے آگے نکل جاؤ گے جو تمہارے پیچھے ہیں؟ اور کوئی بھی ویسا عمل نہیں کرے گا جو تم نے کیا ہوگا، سوائے اس شخص کے کہ جس نے ویسا ہی کیا۔ ہر نماز کے بعد تم دس بار سبحان اللہ کہو اور دس بار الحمدللہ کہو اور دس بار اللہ اکبر کہو۔ (ورقاء کی طرح) عبیداللہ بن عمر نے بھی سُمَیّ سے اس کو روایت کیا۔ اور ابن عجلان نے بھی سُمَیّ اور رجاء بن حیوہ سے اس کو روایت کیا۔ اور جریر (بن عبدالحمید) نے بھی عبدالعزیز بن رُفیع سے، عبدالعزیز نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابودرداءؓ سے اس کو روایت کیا۔ اور سہیل (بن ابی صالح) نے بھی اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے اس کو روایت کیا۔

صحیح بخاری 6330

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كَتَبَ الْمُغِيرَةُ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ إِذَا سَلَّمَ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ ". وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُسَيَّبَ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے مسیّب بن رافع سے، مسیّب نے حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کے غلام ورّاد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت مغیرہؓ نے حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ کو لکھا کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یوں کہا کرتے تھے: ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی سب حمد ہے اور وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے اے اللہ! جو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو نہ دے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی بڑے کو اُس کی بڑائی تیرے مقابل میں سودمند نہیں ہو سکتی۔ اور شعبہ نے منصور سے نقل کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے مسیّب سے (بھی یہی) سنا۔

10 von 10 heute frei