کتاب 24: باب الدُّعَاءِ غَيْرَ مُسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6342
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَنَا. فَتَغَيَّمَتِ السَّمَاءُ وَمُطِرْنَا حَتَّى مَا كَادَ الرَّجُلُ يَصِلُ إِلَى مَنْزِلِهِ فَلَمْ تَزَلْ تُمْطَرُ إِلَى الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنَّا فَقَدْ غَرِقْنَا. فَقَالَ " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا ". فَجَعَلَ السَّحَابُ يَتَقَطَّعُ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَلاَ يُمْطِرُ أَهْلَ الْمَدِينَةِ.
محمد بن محبوب نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ایک بار نبی ﷺ جمعہ کے دن خطاب فرما رہے تھے۔ ایک شخص اُٹھا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ ہم پر بارش برسائے۔ پھر آسمان پر اَبر آیا اور ہم پر بارش برسنے لگی یہاں تک کہ آدمی کو اپنے گھر پہنچنا مشکل ہوگیا۔ اور آئندہ جمعہ تک بارش ہوتی رہی۔ پھر وہی شخص یا اس کے سوا کوئی اور کھڑا ہوا اور کہنے لگا: آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ یہ بارش ہم سے ہٹائے، ہم تو ڈوب گئے۔ تو آپؐ نے یوں دعا کی: اے اللہ! اب ہمارے ارد گرد برسے اور ہم پر نہ برسے۔ اس پر بادل پھٹ کر مدینہ کے ارد گرد ہونے لگا اور مدینہ والوں پر نہ برستا۔
10 von 10 heute frei