کتاب 39: باب التَّعَوُّذِ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6368
مُعلّی بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ وُہَیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں سستی اور انتہائی بڑھاپے سے اور اس بات سے جو گناہ کا موجب ہو اور اس بات سے جو چٹی کا موجب ہو اور قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے اور آگ کے فتنے اور آگ کے عذاب سے اور دولتمندی کے فتنے کے شر سے اور میں محتاجی کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور میں مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں۔ اے اللہ! مجھ سے میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال اور میرے دل کو تمام خطاؤں سے پاک و صاف کردے اُسی طرح جس طرح کہ تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک و صاف کیا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا ہی فاصلہ کردے جتنا کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے۔