کتاب 48: باب الدُّعَاءِ عِنْدَ الاِسْتِخَارَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6382

حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُعَلِّمُنَا الاِسْتِخَارَةَ فِي الأُمُورِ كُلِّهَا كَالسُّورَةِ مِنَ الْقُرْآنِ " إِذَا هَمَّ بِالأَمْرِ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي ـ أَوْ قَالَ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ ـ فَاقْدُرْهُ لِي وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي ـ أَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ ـ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ رَضِّنِي بِهِ. وَيُسَمِّي حَاجَتَهُ ".

مطرف بن عبداللہ ابو مصعب نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن بن ابی الموال نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن منکدر سے، محمد نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ ہمیں تمام امور میں استخارہ اسی طرح سکھایا کرتے تھے جیسے کہ قرآن کی سورت۔ جب کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو فرض کے علاوہ دو رکعتیں پڑھے، پھر کہے: اے اللہ میں تیرے علم کے وسیلے سے تجھ سے بہتری چاہتا ہوں اور تیری قدرت کے وسیلے سے طاقت مانگتا ہوں اور میں تجھ سے تیرا وہ فضل مانگتا ہوں جو بہت ہی بڑا ہے۔ تو ہی سب قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا اور تو ہی جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو ہی پوشیدہ باتوں کو خوب جانتا ہے، اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لئے میرے دین میں اور میری زندگی میں اور میرے اس کام کے انجام کے لحاظ سے بہتر ہے یا فرمایا: میرے کام کے اس نتیجے کے لحاظ سے جو جلد یا دیر سے ظاہر ہونے والا ہو بہتر ہے تو میرے لئے اس کو مقدر کر اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لئے میرے دین میں اور میری زندگی میں اور میرے کام کے انجام کے اعتبار سے نقصان دہ ہے یا فرمایا: میرے اس کام کے اس نتیجے سے جو جلدی ہونے والا ہو یا دیر سے ہونے والا ہو تو مجھ سے اس کو ٹال دے اور مجھے بھی اس سے ہٹا دے اور میرے لئے بھلائی کو جہاں بھی ہو مقدر فرما اور پھر مجھے بھی اس پر راضی کر اور یہ دعا کرتے ہوئے اپنی اس حاجت کا نام لے۔

10 von 10 heute frei