کتاب 49: باب الدُّعَاءِ عِنْدَ الْوُضُوءِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6383

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعُبَيْدٍ أَبِي عَامِرٍ ". وَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنْ خَلْقِكَ مِنَ النَّاسِ ".

محمد بن علاء نے مجھ سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بُرَید بن عبداللہ سے، برید نے ابو بُردہ سے، ابو بُردہ نے حضرت ابوموسیٰؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے پانی منگایا اور وضو کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھا کر یوں دعا کی: اے اللہ! عبید ابوعامر پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے درگزر فرما۔ اور میں نے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ اور آپؐ نے کہا: اے اللہ! قیامت کے دن اس کو لوگوں میں سے اپنی بہت سی مخلوق پر فوقیت دے۔

10 von 10 heute frei