کتاب 52: باب الدُّعَاءِ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَوْ رَجَعَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6385
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الأَرْضِ ثَلاَثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ ".
اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: مالک نے ہمیں بتایا۔ مالک نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کا معمول تھا کہ جب آپؐ کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے لوٹتے تو زمین کی ہر بلندی پر چڑھتے وقت تین بار اللہ اکبر کہتے۔ پھر فرماتے: ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی ساری بادشاہی ہے، اسی کی ساری حمد ہے اور وہ ہر ایک چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ ہم واپس آ رہے ہیں، اپنے ربّ کی طرف رجوع کر رہے ہیں، اپنے ربّ کی عبادت کرنے والے ہیں، حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنے وعدہ کو سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی ان تمام جتھوں کو بھگا دیا۔
10 von 10 heute frei