کتاب 57: باب تَكْرِيرِ الدُّعَاءِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6391

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْذِرٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طُبَّ حَتَّى إِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ قَدْ صَنَعَ الشَّىْءَ وَمَا صَنَعَهُ وَإِنَّهُ دَعَا رَبَّهُ ثُمَّ قَالَ " أَشَعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَفْتَانِي فِيمَا اسْتَفْتَيْتُهُ فِيهِ ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " جَاءَنِي رَجُلاَنِ فَجَلَسَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالآخَرُ عِنْدَ رِجْلَىَّ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ مَا وَجَعُ الرَّجُلِ قَالَ مَطْبُوبٌ. قَالَ مَنْ طَبَّهُ قَالَ لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ. قَالَ فِيمَا ذَا قَالَ فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ وَجُفِّ طَلْعَةٍ. قَالَ فَأَيْنَ هُوَ قَالَ فِي ذَرْوَانَ وَذَرْوَانُ بِئْرٌ فِي بَنِي زُرَيْقٍ ". قَالَتْ فَأَتَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَ " وَاللَّهِ لَكَأَنَّ مَاءَهَا نُقَاعَةُ الْحِنَّاءِ وَلَكَأَنَّ نَخْلَهَا رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ ". قَالَتْ فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهَا عَنِ الْبِئْرِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَهَلاَّ أَخْرَجْتَهُ قَالَ " أَمَّا أَنَا فَقَدْ شَفَانِي اللَّهُ وَكَرِهْتُ أَنْ أُثِيرَ عَلَى النَّاسِ شَرًّا ". زَادَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ وَاللَّيْثُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُحِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَعَا وَدَعَا وَسَاقَ الْحَدِيثَ

ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا کہ انس بن عیاض نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ بیمار ہوئے، یہاں تک کہ آپؐ کو یہ خیال ہوتا کہ آپؐ نے کوئی کام کیا ہے حالانکہ آپؐ نے اسے نہ کیا ہوتا اور آپؐ نے اپنے ربّ سے دعا کی، پھر فرمانے لگے: (عائشہ!) کیا تمہیں معلوم ہوا ہے کہ اللہ نے مجھے وہ بات بتا دی جس کے متعلق میں نے اس سے پوچھا تھا۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میرے پاس دو آدمی آئے۔ اُن میں سے ایک میرے سرہانے کے قریب بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کے قریب، تو اُن میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے پوچھا: اس شخص کو کیا تکلیف ہے؟ تو اُس نے کہا: (کہتے ہیں) جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا: کس نے جادو کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: لبید بن اعصم نے۔ اس نے پوچھا: کس میں؟ بتایا: کنگھی اور کنگھی کے بالوں میں اور نر کھجور کے خوشے کے غلاف میں۔ اس نے پوچھا: وہ کہاں ہے؟ بتایا: ذروان میں اور ذروان بنی زریق کے محلے میں کنواں ہے۔ فرماتی تھیں: پھر رسول اللہ ﷺ وہاں گئے اور پھر حضرت عائشہؓ کے پاس لوٹ آئے فرمانے لگے: اللہ کی قسم! اُس کا پانی ایسا تھا کہ جیسے مہندی کا شیرہ اور وہاں کے کھجور کے درخت ایسے تھے جیسے سانپوں کے پھن۔ بیان کرتی تھیں: رسول اللہ ﷺ آئے اور آپؐ نے اس کنوئیں کا حال بتایا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے اس جادو ٹونے کو نکلوایا کیوں نہ؟ آپؐ نے فرمایا: مجھے تو اللہ نے شفا دے دی ہے اور میں نے ناپسند کیا کہ لوگوں کے برخلاف شر کو بھڑکاؤں۔ عیسیٰ بن یونس اور لیث بن سعد نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کرتے ہوئے اتنا اور بیان کیا کہ وہ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ پر جادو کیا گیا اور آپؐ نے بہت بہت دعا کی۔ اور پھر ساری حدیث بیان کی۔

10 von 10 heute frei