کتاب 66: باب فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6407

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لاَ يَذْكُرُ مَثَلُ الْحَىِّ وَالْمَيِّتِ ".

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بُرید بن عبداللہ سے، برید نے ابو بُردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو اپنے ربّ کا ذکر کرتا ہے اور وہ جو اپنے ربّ کا ذکر نہیں کرتا ایسے ہی ہے جیسے زندہ اور مردہ کی۔

صحیح بخاری 6408

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِلَّهِ مَلاَئِكَةً يَطُوفُونَ فِي الطُّرُقِ يَلْتَمِسُونَ أَهْلَ الذِّكْرِ فَإِذَا وَجَدُوا قَوْمًا يَذْكُرُونَ اللَّهَ تَنَادَوْا هَلُمُّوا إِلَى حَاجَتِكُمْ. قَالَ فَيَحُفُّونَهُمْ بِأَجْنِحَتِهِمْ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا. قَالَ فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ وَهْوَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ مَا يَقُولُ عِبَادِي قَالُوا يَقُولُونَ يُسَبِّحُونَكَ وَيُكَبِّرُونَكَ وَيَحْمَدُونَكَ وَيُمَجِّدُونَكَ. قَالَ فَيَقُولُ هَلْ رَأَوْنِي قَالَ فَيَقُولُونَ لاَ وَاللَّهِ مَا رَأَوْكَ. قَالَ فَيَقُولُ وَكَيْفَ لَوْ رَأَوْنِي قَالَ يَقُولُونَ لَوْ رَأَوْكَ كَانُوا أَشَدَّ لَكَ عِبَادَةً وَأَشَدَّ لَكَ تَمْجِيدًا وَأَكْثَرَ لَكَ تَسْبِيحًا. قَالَ يَقُولُ فَمَا يَسْأَلُونِي قَالَ يَسْأَلُونَكَ الْجَنَّةَ. قَالَ يَقُولُ وَهَلْ رَأَوْهَا قَالَ يَقُولُونَ لاَ وَاللَّهِ يَا رَبِّ مَا رَأَوْهَا. قَالَ يَقُولُ فَكَيْفَ لَوْ أَنَّهُمْ رَأَوْهَا قَالَ يَقُولُونَ لَوْ أَنَّهُمْ رَأَوْهَا كَانُوا أَشَدَّ عَلَيْهَا حِرْصًا وَأَشَدَّ لَهَا طَلَبًا وَأَعْظَمَ فِيهَا رَغْبَةً. قَالَ فَمِمَّ يَتَعَوَّذُونَ قَالَ يَقُولُونَ مِنَ النَّارِ. قَالَ يَقُولُ وَهَلْ رَأَوْهَا قَالَ يَقُولُونَ لاَ وَاللَّهِ مَا رَأَوْهَا. قَالَ يَقُولُ فَكَيْفَ لَوْ رَأَوْهَا قَالَ يَقُولُونَ لَوْ رَأَوْهَا كَانُوا أَشَدَّ مِنْهَا فِرَارًا وَأَشَدَّ لَهَا مَخَافَةً. قَالَ فَيَقُولُ فَأُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ. قَالَ يَقُولُ مَلَكٌ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ فِيهِمْ فُلاَنٌ لَيْسَ مِنْهُمْ إِنَّمَا جَاءَ لِحَاجَةٍ. قَالَ هُمُ الْجُلَسَاءُ لاَ يَشْقَى بِهِمْ جَلِيسُهُمْ ".
رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ وَلَمْ يَرْفَعْهُ. وَرَوَاهُ سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابو صالح سے، ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقیناً اللہ کے فرشتے راستوں میں پھرتے ہیں اور اللہ کا ذکر کرنے والوں کو تلاش کرتے ہیں۔ پس جب وہ ایسے لوگوں کو کہ جو اللہ کا ذکر کر رہے ہوتے ہیں پالیتے ہیں تو پکارتے ہیں کہ آؤ اپنی ضرورت کی طرف۔ فرمایا: تو پھر وہ فرشتے ان کو نچلے آسمان تک اپنے پروں سے گھیر لیتے ہیں۔ فرمایا: اور ان کا ربّ عز وجل اُن سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے، میرے بندے کیا کہہ رہے ہیں؟ فرمایا: وہ کہتے ہیں تیری پاکیزگی اور تیری بڑائی اور تیری حمد اور تیری بزرگی بیان کر رہے ہیں۔ فرمایا، پھر اللہ فرماتا ہے: کیا انہوں نے مجھے دیکھا؟ فرمایا، وہ کہیں گے: نہیں، اللہ کی قسم! انہوں نے تجھے نہیں دیکھا۔ فرمایا، تو وہ فرماتا ہے: اگر وہ مجھ کو دیکھ لیتے تو کیا کیفیت ہوتی؟ فرمایا، فرشتے کہتے ہیں: اگر تجھے دیکھ لیتے تو اس سے بڑھ کر تیری عبادت کرتے اور اس سے بڑھ کر تیری بزرگی کا اظہار کرتے اور اس سے بڑھ کر تیری پاکیزگی کا اظہار کرتے۔ کہتے تھے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں؟ فرمایا: (فرشتے کہتے ہیں) تجھ سے جنت مانگتے ہیں۔ فرمایا، اللہ پوچھتا ہے: اور کیا انہوں نے اس جنت کو دیکھا؟ فرمایا، فرشتے کہتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! اے ربّ انہوں نے جنت نہیں دیکھی۔ فرمایا، اللہ فرماتا ہے: اگر انہوں نے جنت دیکھی ہوتی تو کیا کیفیت ہوتی؟ اور فرمایا، وہ کہتے ہیں: اگر انہوں نے جنت دیکھی ہوتی تو وہ اس سے بھی زیادہ اس کی حرص کرتے اور اس سے بھی زیادہ اس کی تلاش کرتے اور اس سے بھی بڑھ کر اس کے خواہاں ہوتے۔ اللہ فرماتا ہے: وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟ فرمایا، فرشتے کہتے ہیں: آگ سے۔ فرمایا، وہ فرماتا ہے: اور کیا انہوں نے اس آگ کو دیکھا؟ فرمایا، فرشتے کہتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! اے ربّ، انہوں نے اس کو نہیں دیکھا۔ کہتے تھے، وہ فرماتا ہے: اگر اس کو دیکھا ہوتا تو کیا کیفیت ہوتی؟ فرمایا، فرشتے کہتے ہیں: اگر تو دیکھی ہوتی تو اور زیادہ اس سے بھاگتے اور بہت سخت ڈرتے۔ فرمایا، تو وہ فرماتا ہے: میں تم کو گواہ ٹھہراتا ہوں کہ میں نے ان کے گناہوں پر پردہ پوشی کرتے ہوئے ان سے درگزر کر دیا۔ فرمایا، فرشتوں میں سے ایک فرشتہ کہے گا: ان میں فلاں بھی ہے جو ان میں سے نہیں ہے مگر صرف کسی کام کے لئے آیا تھا۔ فرمائے گا: وہ ایسے بیٹھنے والے ہیں کہ ان کا ہم نشین بدنصیب نہیں ہوتا۔ شعبہ نے بھی اس حدیث کو اعمش سے روایت کیا اور اس کو مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ اور سہیل نے بھی اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے اس کو روایت کیا۔

10 von 10 heute frei