کتاب 67: باب قَوْلِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6409

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ أَخَذَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي عَقَبَةٍ ـ أَوْ قَالَ فِي ثَنِيَّةٍ قَالَ ـ فَلَمَّا عَلاَ عَلَيْهَا رَجُلٌ نَادَى فَرَفَعَ صَوْتَهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ. قَالَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى بَغْلَتِهِ قَالَ " فَإِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا ". ثُمَّ قَالَ " يَا أَبَا مُوسَى ـ أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ ". قُلْتُ بَلَى. قَالَ " لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ".

محمد بن مقاتل ابوالحسن نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ سلیمان تیمی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوعثمان سے، ابوعثمان نے حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ ایک گھاٹی میں گئے یا کہا: پہاڑ کے موڑ میں۔ کہا: جب آپؐ اس کی بلندی پر پہنچے تو ایک آدمی نے پکارا اور اس نے اپنی آواز کو بلند کیا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے) کہا اور رسول اللہ ﷺ اس وقت اپنی خچر پر سوار تھے۔ آپؐ نے فرمایا: تم کسی بہرے کو نہیں پکار رہے ہو اور نہ کسی غیر حاضر کو۔ پھر فرمایا: ابوموسیٰ یا (فرمایا:) عبداللہ! کیا میں تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کا خزانہ ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، ضرور بتائیں؟ آپؐ نے فرمایا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ یعنی بدیوں سے بچنے کی طاقت نہیں اور نیکیوں کے کرنے کی قدرت نہیں مگر اللہ ہی کی مدد سے۔

10 von 10 heute frei