کتاب 68: باب لِلَّهِ مِائَةُ اسْمٍ غَيْرَ وَاحِدٍ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6410
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رِوَايَةً قَالَ " لِلَّهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ اسْمًا مِائَةٌ إِلاَّ وَاحِدًا لاَ يَحْفَظُهَا أَحَدٌ إِلاَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَهْوَ وَتْرٌ يُحِبُّ الْوَتْرَ ".
علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا: ہم نے اس حدیث کو ابوالزناد سے (سن کر) یاد رکھا۔ ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ کے ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو۔ جو کوئی بھی انہیں یاد رکھے گا تو وہ ضرور ہی جنت میں داخل ہوگا اور وہ (اللہ) طاق ہے اور طاق عدد کو پسند کرتا ہے۔
10 von 10 heute frei