کتاب 69: باب الْمَوْعِظَةِ سَاعَةً بَعْدَ سَاعَةٍ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6411
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي شَقِيقٌ قَالَ كُنَّا نَنْتَظِرُ عَبْدَ اللَّهِ إِذْ جَاءَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ فَقُلْنَا أَلاَ تَجْلِسُ قَالَ لاَ وَلَكِنْ أَدْخُلُ فَأُخْرِجُ إِلَيْكُمْ صَاحِبَكُمْ وَإِلاَّ جِئْتُ أَنَا. فَجَلَسْتُ فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ وَهْوَ آخِذٌ بِيَدِهِ فَقَامَ عَلَيْنَا فَقَالَ أَمَا إِنِّي أَخْبَرُ بِمَكَانِكُمْ وَلَكِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنَ الْخُرُوجِ إِلَيْكُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الأَيَّامِ كَرَاهِيَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا.
عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ کہا: شقیق نے مجھے بتایا۔ وہ کہتے تھے: ہم حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کا انتظار کر رہے تھے کہ اتنے میں یزید بن معاویہ (کوفی) آئے اور ہم نے کہا: کیا آپ بیٹھیں گے نہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں، میں اندر جاتا ہوں اور تمہارے ساتھی کو تمہارے پاس باہر بھیجتا ہوں اور اگر وہ نہ آئے تو میں آجاؤں گا اور بیٹھوں گا۔ پھر حضرت عبداللہ باہر آئے اور وہ ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے اور آکر ہمارے سامنے کھڑے ہوگئے اور کہنے لگے: دیکھو میں خوب جانتا تھا کہ تم یہاں موجود ہو مگر تمہارے پاس باہر آنے سے مجھے یہ بات روکتی تھی کہ رسول اللہ ﷺ صرف مقررہ دنوں میں ہمیں وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے کیونکہ آپؐ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ہم کہیں اکتا نہ جائیں۔
10 von 10 heute frei