کتاب 23: باب حِفْظِ اللِّسَانِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6474

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ سَمِعَ أَبَا حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ الْجَنَّةَ ".

محمد بن ابی بکر مُقَدَّمی نے ہم سے بیان کیا کہ عمر بن علی نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابو حازم سے سنا، ابو حازم نے حضرت سہل بن سعد (ساعدیؓ) سے، حضرت سہل نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص میرے لیے اِن (دو) کا ضامن ہوتا ہے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے۔ میں اس کے لئے جنت کا ضامن ہوتا ہوں۔

صحیح بخاری 6475

حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يُؤْذِ جَارَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ".

عبدالعزیز بن عبداللہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ اپنے پڑوسی کو نہ ستائے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان سے عزت کے ساتھ پیش آئے۔

صحیح بخاری 6476

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ سَمِعَ أُذُنَاىَ وَوَعَاهُ قَلْبِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ جَائِزَتُهُ ". قِيلَ مَا جَائِزَتُهُ قَالَ " يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ ".

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ سعید مقبری نے ہم سے بیان کیا۔ سعید نے حضرت ابوشریح خزاعیؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میرے دونوں کانوں نے سنا اور میرے دل نے اچھی طرح سمجھ کر یاد رکھا جبکہ نبی ﷺ یہ فرما رہے تھے مہمان نوازی تین دن تک ہے یعنی جو مہمان نوازی کا دستور ہے۔ پوچھا گیا: مہمان نوازی کا کیا دستور ہے؟ فرمایا: ایک دن اور رات۔ آپؐ نے فرمایا: اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، چاہیے کہ وہ مہمان سے عزت سے پیش آئے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، چاہیئے کہ وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے۔

صحیح بخاری 6477

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مَا يَتَبَيَّنُ فِيهَا يَزِلُّ بِهَا فِي النَّارِ أَبْعَدَ مِمَّا بَيْنَ الْمَشْرِقِ ".

ابراہیم بن حمزہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی حازم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یزید (بن عبداللہ) سے، یزید نے محمد بن ابراہیم سے، محمد نے عیسی بن طلحہ بن عبید اللہ تیمی سے، عیسیٰ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: بندہ کوئی بات منہ سے نکالتا ہے اس کو اچھی طرح سوچتا سمجھتا نہیں، اس کی وجہ سے آگ میں پھسل کر اتنی دور چلا جاتا ہے جتنا مشرق (اور مغرب) کے درمیان فاصلہ ہے۔

صحیح بخاری 6478

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ ـ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ لاَ يُلْقِي لَهَا بَالاً يَرْفَعُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَاتٍ وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ لاَ يُلْقِي لَهَا بَالاً يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّمَ ".

عبداللہ بن منیر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ابونضر سے سنا کہ عبدالرحمٰن بن عبداللہ یعنی جو دینار کے بیٹے ہیں، نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: بندہ کبھی رضاء الٰہی کی بات منہ سے نکالتا ہے اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا تو اللہ اس کے ذریعہ سے کئی درجہ اس کو بلند کر دیتا ہے اور بندہ کبھی اللہ کی ناراضگی کی بات منہ سے نکال بیٹھتا ہے۔ اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ اس کے ذریعہ سے جہنم میں جا گرتا ہے۔

10 von 10 heute frei