کتاب 39: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ»

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6503

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ هَكَذَا ". وَيُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَيَمُدُّ بِهِمَا.

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ ابوغسان نے ہمیں بتایا کہ ابوحازم نے ہمیں حضرت سہلؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ اُنہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری بعثت اور وہ گھڑی یوں ہے اور آپؐ اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ فرماتے تھے اور دونوں کو لمبا کرتے تھے۔

صحیح بخاری 6504

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ـ هُوَ الْجُعْفِيُّ ـ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ وَأَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ ".

عبداللہ بن محمد نے جو کہ جُعفی ہیں مجھ سے بیان کیا کہ وہب بن جریر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے قتادہ اور ابو تیاح سے، ان دونوں نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میری بعثت اور وہ گھڑی اِن دونوں کی طرح ہے۔

صحیح بخاری 6505

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ ". يَعْنِي إِصْبَعَيْنِ. تَابَعَهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ.

یحيٰ بن یوسف نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوبکر (بن عیاش) نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے ابو حصین سے، ابو حصین نے ابو صالح سے، ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہؓ سے، حضرت ابو ہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: میری بعثت اور وہ گھڑی ایسی ہے جیسے یہ دونوں یعنی دونوں انگلیاں۔ (ابوبکر بن عیاش کی طرح) اسرائیل نے بھی ابو حصین سے اس کو روایت کیا۔

10 von 10 heute frei