کتاب 44: باب يَقْبِضُ اللَّهُ الأَرْضَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6519

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَقْبِضُ اللَّهُ الأَرْضَ وَيَطْوِي السَّمَاءَ بِيَمِينِهِ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ مُلُوكُ الأَرْضِ ".

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ یونس (بن یزید) نے ہمیں خبر دی۔ یونس نے زہری سے، زہری نے ابو سلمہ سے روایت کی کہ سعید بن مسیب نے مجھ سے بیان کیا، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ اپنی قدرت سے زمین کو سمیٹ لے گا اور آسمان کو لپیٹ لے گا۔ پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں اب زمین کے بادشاہ کہاں ہے۔

صحیح بخاری 6520

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَكُونُ الأَرْضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُبْزَةً وَاحِدَةً يَتَكَفَّؤُهَا الْجَبَّارُ بِيَدِهِ كَمَا يَكْفَأُ أَحَدُكُمْ خُبْزَتَهُ فِي السَّفَرِ نُزُلاً لأَهْلِ الْجَنَّةِ ". فَأَتَى رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَ بَارَكَ الرَّحْمَنُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ أَلاَ أُخْبِرُكَ بِنُزُلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ " بَلَى ". قَالَ تَكُونُ الأَرْضُ خُبْزَةً وَاحِدَةً كَمَا قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَنَظَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَيْنَا ثُمَّ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَالَ أَلاَ أُخْبِرُكَ بِإِدَامِهِمْ قَالَ إِدَامُهُمْ بَالاَمٌ وَنُونٌ. قَالُوا وَمَا هَذَا قَالَ ثَوْرٌ وَنُونٌ يَأْكُلُ مِنْ زَائِدَةِ كَبِدِهِمَا سَبْعُونَ أَلْفًا.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے خالد (بن یزید) سے، خالد نے سعید بن ابی ہلال سے، سعید نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: قیامت کے روز زمین ایک روٹی (کی طرح ہموار یکساں) ہو جائے گی۔ وہ جبّار ذات اپنے ہاتھ سے اس کو اُلٹ پلٹ کر برابر کر دے گی۔ اُسی طرح جس طرح تم میں سے کوئی سفر میں اپنی روٹی کو اُلٹ پلٹ کر ہموار بنا دیتا ہے۔ تاکہ جنتیوں کے لئے (ایسی) قیام گاہ ہو (جس میں اُن کی تمام کھانے پینے کی ضروریات بافراغت ہوں۔) اتنے میں ایک یہودی شخص آیا، کہنے لگا: ابوالقاسم! رحمٰن آپؐ کو برکت دے کیا میں آپؐ کو نہ بتاؤں کہ قیامت کے روز جنتیوں کے لئے کیا کچھ مہمانی کا سامان ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا: کیوں نہیں ضرور بتاؤ۔ اس نے کہا: زمین روٹی کی طرح ہموار یکساں ہوگی۔ اُسی طرح بتایا جس طرح نبی ﷺ نے فرمایا تھا۔ نبی ﷺ نے ہماری طرف دیکھا اور پھر اتنا ہنسے کہ آپؐ کی داڑھیں دکھائی دیں۔ پھر اس یہودی نے کہا: کیا میں آپؐ کو نہ بتاؤں کہ ان کا سالن کیا ہوگا؟ کہنے لگا: ان کا سالن بالام اور نون ہوگا۔ صحابہ نے کہا: یہ کیا چیزیں ہیں؟ اس نے کہا: بیل اور مچھلی۔ ان دونوں کے کلیجے کے بڑھے ہوئے ٹکڑے سے ستر ہزار آدمی کھائیں گے۔

صحیح بخاری 6521

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى أَرْضٍ بَيْضَاءَ عَفْرَاءَ كَقُرْصَةِ نَقِيٍّ ". قَالَ سَهْلٌ أَوْ غَيْرُهُ لَيْسَ فِيهَا مَعْلَمٌ لأَحَدٍ.

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا مجھ سے ابو حازم نے بیان کیا۔ ابو حازم نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعدؓ سے سنا وہ کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے: قیامت کے دن لوگوں کو ایسی زمین میں اکٹھا کیا جائے گا جو سفید ہوگی۔ ایسی سفید جو مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے جیسے میدے کی روٹی۔ حضرت سہل (بن سعدؓ ) یا اُن کے سوا کسی اور نے کہا: (عفراء سے مراد یہ ہے کہ) اس کے متعلق ابھی کسی کو علم نہیں ہوا۔

10 von 10 heute frei