کتاب 46: باب قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: {إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6530

حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَقُولُ اللَّهُ يَا آدَمُ. فَيَقُولُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ. قَالَ يَقُولُ أَخْرِجْ بَعْثَ النَّارِ. قَالَ وَمَا بَعْثُ النَّارِ قَالَ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ. فَذَاكَ حِينَ يَشِيبُ الصَّغِيرُ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سَكْرَى وَمَا هُمْ بِسَكْرَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ ". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا رَسُولُ اللَّهِ أَيُّنَا الرَّجُلُ قَالَ " أَبْشِرُوا فَإِنَّ مِنْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ أَلْفٌ وَمِنْكُمْ رَجُلٌ ـ ثُمَّ قَالَ ـ وَالَّذِي نَفْسِي فِي يَدِهِ إِنِّي لأَطْمَعُ أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ". قَالَ فَحَمِدْنَا اللَّهَ وَكَبَّرْنَا ثُمَّ قَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي فِي يَدِهِ إِنِّي لأَطْمَعُ أَنْ تَكُونُوا شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِنَّ مَثَلَكُمْ فِي الأُمَمِ كَمَثَلِ الشَّعَرَةِ الْبَيْضَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الأَسْوَدِ أَوِ الرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الْحِمَارِ ".

یوسف بن موسیٰ (قطان) نے مجھ سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوسعید (خدریؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ فرمائے گا: اے آدمؑ! اور وہ کہیں گے حاضر ہوں جو ارشاد ہو بجا لانے کے لئے تیار ہوں اور ساری بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے۔ آپؐ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دوزخ کا ایک گروہ نکال۔ آدمؑ کہیں گے دوزخ کا گروہ کتنا ہو۔ فرمایا: ہر ہزار میں سے نوسو ننانوے۔ یہ وہ وقت ہوگا جب بچہ بوڑھا ہو جائے گا اور ہر ایک حمل والی اپنے حمل کو گرا دے گی اور تو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا اور وہ مدہوش نہیں ہوں گے۔ بلکہ اللہ کا عذاب ہی سخت ہوگا۔ (یہ سن کر) اُن پر شاق گزرا اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! ہم میں سے وہ کون شخص ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا: تم خوش رہو کہ یاجوج ماجوج میں سے ہزار دوزخ میں جائیں گے اور تم میں سے ایک۔ پھر فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں اُمید رکھتا ہوں کہ جنتیوں میں تہائی تم ہو گے۔ حضرت ابوسعیدؓ کہتے تھے: ہم نے اللہ کا شکر کیا اور اللہ اکبر کہا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ جنتیوں میں آدھے تم ہو۔ تمہاری مثال تمام اُمتوں کے مقابل میں ایسی ہے جیسے سفید بال سیاہ بیل کے جسم میں یا جیسے گدھے کی اگلی ٹانگ میں داغ ہوتا ہے۔

10 von 10 heute frei