کتاب 12: باب لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَى اللَّهُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6615

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ اكْتُبْ إِلَىَّ مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ خَلْفَ الصَّلاَةِ. فَأَمْلَى عَلَىَّ الْمُغِيرَةُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ خَلْفَ الصَّلاَةِ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ ". وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ أَنَّ وَرَّادًا أَخْبَرَهُ بِهَذَا. ثُمَّ وَفَدْتُ بَعْدُ إِلَى مُعَاوِيَةَ فَسَمِعْتُهُ يَأْمُرُ النَّاسَ بِذَلِكَ الْقَوْلِ.

محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ فلیح نے ہمیں بتایا۔ عبدہ بن ابی لبابہ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ورّاد سے روایت کی جو حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کے غلام تھے۔ اُنہوں نے کہا: حضرت معاویہ (بن ابی سفیانؓ) نے حضرت مغیرہؓ کو لکھا مجھے وہ دعا لکھ کر بھیجو جو تم نے نبی ﷺ کو نماز کے بعد کرتے سنا تو حضرت مغیرہؓ نے مجھے یہ لکھوایا، کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا، آپؐ نماز کے بعد یہ دعا کیا کرتے تھے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ واحد ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اے اللہ کوئی روکنے والا نہیں جو تو دے اور کوئی دینے والا نہیں جو تو روک دے۔ کسی صاحب حیثیت (مال، حسب و نسب وغیرہ) کو اس کی حیثیت تیرے مقابل پر فائدہ نہیں دے گی۔ اور ابن جریج نے کہا: مجھے عبدہ نے بتایا کہ ورّاد نے بھی اُن کو یہی بتایا۔ پھر اس کے بعد میں حضرت معاویہؓ کے پاس بطور نمائندہ گیا اور میں نے اُن سے سنا کہ وہ لوگوں کو اِسی بات کا حکم دیتے تھے۔

10 von 10 heute frei