کتاب 15: باب ‏{‏قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلاَّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا‏}‏ قضَى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6619

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الطَّاعُونِ فَقَالَ " كَانَ عَذَابًا يَبْعَثُهُ اللَّهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ فَجَعَلَهُ اللَّهُ رَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ مَا مِنْ عَبْدٍ يَكُونُ فِي بَلَدٍ يَكُونُ فِيهِ وَيَمْكُثُ فِيهِ لاَ يَخْرُجُ مِنَ الْبَلَدِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا يَعْلَمُ أَنَّهُ لاَ يُصِيبُهُ إِلاَّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ إِلاَّ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ شَهِيدٍ ".

اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے مجھ سے بیان کیا کہ نضر (بن شمیل) نے ہمیں بتایا۔ داؤد بن ابی فرات نے ہم سے بیان کیا۔ داؤد نے عبداللہ بن بریدہ سے، عبداللہ نے یحيٰ بن یعمر سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اُن کو بتایا کہ اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے طاعون کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: یہ ایک عذاب تھا جو اللہ جن پر چاہتا بھیجا کرتا تھا۔ اب اللہ نے اس کو مؤمنوں کے لئے رحمت بنا دیا ہے۔ جو بندہ بھی کسی ایسے شہر میں ہو کہ جس میں یہ طاعون ہو اور وہ اس میں صبر سے اللہ کی رضا مندی چاہتے ہوئے ٹھہرا رہے اس شہر سے نکلے نہیں یقین کرتا ہو کہ اسے صرف وہی مصیبت پہنچے گی جو اللہ نے اس کے لئے مقدر کر دی ہے تو اسے بھی ضرور اتنا ثواب ہوگا جتنا ثواب کہ ایک شہید کو ہوتا ہے۔

10 von 10 heute frei