کتاب 16: بَابُ: {وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلاَ أَنْ هَدَانَا اللَّهُ}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6620

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ـ هُوَ ابْنُ حَازِمٍ ـ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْخَنْدَقِ يَنْقُلُ مَعَنَا التُّرَابَ وَهْوَ يَقُولُ
" وَاللَّهِ لَوْلاَ اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلاَ صُمْنَا وَلاَ صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَيْنَا وَالْمُشْرِكُونَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا".

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے جو کہ حازم کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابو اسحاق (سبیعی) سے، ابو اسحاق نے براء بن عازب سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جنگ خندق کے دن میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ ہمارے ساتھ مٹی ڈھو رہے تھے اور یہ شعر پڑھتے جاتے تھے۔ اللہ کی قسم اگر اللہ نہ ہوتا تو ہم بھی راہ راست پر نہ آتے۔ اور نہ روزے رکھتے اور نہ نمازیں پڑھتے۔ اس لئے تو ہم پر سکینت نازل فرما۔ اور قدموں کو مضبوط رکھ اگر ہمارا مقابلہ ہو جائے۔ اور مشرکوں نے ہی ہم پر زیادتیاں کی ہیں۔ جب کبھی وہ فتنے کا ارادہ کرتے ہیں ہم انکار کرتے ہیں۔

10 von 10 heute frei