کتاب 33: باب هَلْ يَدْخُلُ فِي الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ الأَرْضُ وَالْغَنَمُ وَالزُّرُوعُ وَالأَمْتِعَةُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6707

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ خَيْبَرَ فَلَمْ نَغْنَمْ ذَهَبًا وَلاَ فِضَّةً إِلاَّ الأَمْوَالَ وَالثِّيَابَ وَالْمَتَاعَ فَأَهْدَى رَجُلٌ مِنْ بَنِي الضُّبَيْبِ يُقَالُ لَهُ رِفَاعَةُ بْنُ زَيْدٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غُلاَمًا يُقَالُ لَهُ مِدْعَمٌ فَوَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى وَادِي الْقُرَى حَتَّى إِذَا كَانَ بِوَادِي الْقُرَى بَيْنَمَا مِدْعَمٌ يَحُطُّ رَحْلاً لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَهْمٌ عَائِرٌ فَقَتَلَهُ فَقَالَ النَّاسُ هَنِيئًا لَهُ الْجَنَّةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَلاَّ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الشَّمْلَةَ الَّتِي أَخَذَهَا يَوْمَ خَيْبَرَ مِنَ الْمَغَانِمِ لَمْ تُصِبْهَا الْمَقَاسِمُ لَتَشْتَعِلُ عَلَيْهِ نَارًا ". فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ النَّاسُ جَاءَ رَجُلٌ بِشِرَاكٍ أَوْ شِرَاكَيْنِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " شِرَاكٌ مِنْ نَارٍ ـ أَوْ ـ شِرَاكَانِ مِنْ نَارٍ ".

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ثور بن زید دیلی سے، ثور نے ابوالغیث سے، جو ابن مطیع کے غلام تھے۔ ابوالغیث نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم خیبر کی جنگ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے اور ہم نے نہ سونا غنیمت میں لیا اور نہ چاندی، صرف جائیدادیں اور کپڑے اور اسباب ہی لئے۔ بنو ضُبَیب میں سے ایک شخص نے جسے رفاعہ بن زید کہتے تھے رسول اللہﷺ کو ایک غلام ہدیہ میں دیا جسے مدعم کہتے تھے، رسول اللہﷺ نے اس کو وادی القریٰ کی طرف بھیجا۔ جب آپؐ وادی القریٰ میں پہنچے تو اسی اثنا میں کہ مدعم رسول اللہﷺ کا کجاوہ نیچے رکھ رہا تھا، ایک تیر آیا جس کا مارنے والا معلوم نہ ہوا اور اس نے مدعم کو مار ڈالا۔ لوگوں نے کہا: اس کو جنت مبارک ہو۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہرگز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ وہ چادر جو اس نے خیبر کی جنگ میں غنیمت کے ان مالوں سے لی تھی جو ابھی تقسیم نہیں ہوئے تھے، وہ اس پر آگ ہو کر بھڑک رہی ہے۔ جب لوگوں نے یہ سنا تو ایک شخص جوتی کا ایک تسمہ یا دو تسمے نبیﷺ کے پاس لایا۔ آپؐ نے فرمایا: یہ آگ کا ایک تسمہ تھا یا فرمایا: یہ آگ کے دو تسمے تھے۔

10 von 10 heute frei