کتاب 3: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ‏"‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6725

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ وَالْعَبَّاسَ ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ـ أَتَيَا أَبَا بَكْرٍ يَلْتَمِسَانِ مِيرَاثَهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمَا حِينَئِذٍ يَطْلُبَانِ أَرْضَيْهِمَا مِنْ فَدَكَ وَسَهْمَهُمَا مِنْ خَيْبَرَ.

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن یوسف یمانی) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے زُہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ حضرت فاطمہ اور حضرت عباس علیہما السلام حضرت ابوبکرؓ کے پاس آئے کہ اپنی وہ میراث مانگیں جو رسول اللہ ﷺ سے ان کو پہنچتی تھی اور وہ اس وقت فَدک کی اپنی زمینیں اور خیبر سے اپنا حصہ مانگتے تھے۔

صحیح بخاری 6726

فَقَالَ لَهُمَا أَبُو بَكْرٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ مِنْ هَذَا الْمَالِ ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ وَاللَّهِ لاَ أَدَعُ أَمْرًا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُهُ فِيهِ إِلاَّ صَنَعْتُهُ. قَالَ فَهَجَرَتْهُ فَاطِمَةُ فَلَمْ تُكَلِّمْهُ حَتَّى مَاتَتْ.

حضرت ابوبکرؓ نے اُن کو جواب دیا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: ہمارا کوئی ورثہ نہیں پائے گا۔ جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوگا۔ آل محمدؐ اس مال سے صرف کھاتے پیتے رہے ہیں، حضرت ابوبکرؓ نے کہا: اللہ کی قسم! میں تو اس امر کو نہیں چھوڑوں گا جو میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھا۔ میں وہی کروں گا جو آپؐ نے کیا۔ (عروہ) کہتے تھے: اس پر حضرت فاطمہؓ نے حضرت ابوبکرؓ کو چھوڑ دیا اور اپنے مرنے تک ان سے (اس بارے میں) بات نہیں کی۔

صحیح بخاری 6727

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ".

اسماعیل بن ابان نے ہم سے بیان کیا کہ ابن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبیﷺ نے فرمایا: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا۔ جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔

صحیح بخاری 6728

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ وَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ذَكَرَ لِي مِنْ حَدِيثِهِ ذَلِكَ فَانْطَلَقْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ انْطَلَقْتُ حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى عُمَرَ فَأَتَاهُ حَاجِبُهُ يَرْفَأُ فَقَالَ هَلْ لَكَ فِي عُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالزُّبَيْرِ وَسَعْدٍ قَالَ نَعَمْ. فَأَذِنَ لَهُمْ ثُمَّ قَالَ هَلْ لَكَ فِي عَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ قَالَ نَعَمْ. قَالَ عَبَّاسٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذَا. قَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ". يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَفْسَهُ. فَقَالَ الرَّهْطُ قَدْ قَالَ ذَلِكَ. فَأَقْبَلَ عَلَى عَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ فَقَالَ هَلْ تَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ذَلِكَ قَالاَ قَدْ قَالَ ذَلِكَ. قَالَ عُمَرُ فَإِنِّي أُحَدِّثُكُمْ عَنْ هَذَا الأَمْرِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ كَانَ خَصَّ رَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم فِي هَذَا الْفَىْءِ بِشَىْءٍ لَمْ يُعْطِهِ أَحَدًا غَيْرَهُ فَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ {مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ} إِلَى قَوْلِهِ قَدِيرٌ فَكَانَتْ خَالِصَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاللَّهِ مَا احْتَازَهَا دُونَكُمْ وَلاَ اسْتَأْثَرَ بِهَا عَلَيْكُمْ لَقَدْ أَعْطَاكُمُوهُ وَبَثَّهَا فِيكُمْ حَتَّى بَقِيَ مِنْهَا هَذَا الْمَالُ فَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ مِنْ هَذَا الْمَالِ نَفَقَةَ سَنَتِهِ ثُمَّ يَأْخُذُ مَا بَقِيَ فَيَجْعَلُهُ مَجْعَلَ مَالِ اللَّهِ فَعَمِلَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَيَاتَهُ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُونَ ذَلِكَ قَالُوا نَعَمْ. ثُمَّ قَالَ لِعَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ أَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمَانِ ذَلِكَ قَالاَ نَعَمْ. فَتَوَفَّى اللَّهُ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَبَضَهَا فَعَمِلَ بِمَا عَمِلَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ تَوَفَّى اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ فَقُلْتُ أَنَا وَلِيُّ وَلِيِّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَبَضْتُهَا سَنَتَيْنِ أَعْمَلُ فِيهَا مَا عَمِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ ثُمَّ جِئْتُمَانِي وَكَلِمَتُكُمَا وَاحِدَةٌ وَأَمْرُكُمَا جَمِيعٌ جِئْتَنِي تَسْأَلُنِي نَصِيبَكَ مِنِ ابْنِ أَخِيكَ وَأَتَانِي هَذَا يَسْأَلُنِي نَصِيبَ امْرَأَتِهِ مِنْ أَبِيهَا فَقُلْتُ إِنْ شِئْتُمَا دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا بِذَلِكَ فَتَلْتَمِسَانِ مِنِّي قَضَاءً غَيْرَ ذَلِكَ فَوَاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ لاَ أَقْضِي فِيهَا قَضَاءً غَيْرَ ذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ فَإِنْ عَجَزْتُمَا فَادْفَعَاهَا إِلَىَّ فَأَنَا أَكْفِيكُمَاهَا.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ لیث نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے مالک بن اوس بن حدثان نے بتایا اور محمد بن جبیر بن مطعم نے بھی مجھ سے ان کی اس حدیث سے کچھ حصہ ذکر کیا تھا۔ (یہ سن کر) میں چل پڑا اور اُن کے پاس پہنچا اور میں نے اُن سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میں چل پڑا کہ حضرت عمرؓ کے پاس جاؤں۔ جب وہاں پہنچا تو اُن کا دربان یرفا اُن کے پاس آیا اور کہنے لگا: کیا آپؓ حضرت عثمانؓ اور حضرت عبدالرحمٰنؓ اور حضرت زبیرؓ اور حضرت سعدؓ کو ملنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں، اور اس نے ان کو اجازت دی، پھر یرفا نے کہا: کیا آپؓ حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ کو ملنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ حضرت عباسؓ نے کہا: امیر المؤمنین! میرے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دیں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا: میں تم کو اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے حکم سے یہ آسمان اور زمین قائم ہیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ہمارا کوئی ورثہ نہیں پائے گا، جو ہم چھوڑ جائیں صدقہ ہوگا، رسول اللہ ﷺ کی اس سے مراد اپنی ذات تھی۔ اس جماعت نے کہا: بے شک آپؐ نے ایسا فرمایا تھا۔ پھر حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: بے شک آپؐ نے ایسا فرمایا تھا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: پھر میں تمہیں اس معاملہ کے متعلق بیان کرتا ہوں۔ اللہ نے اپنے رسول ﷺ کے لیے فے میں سے کچھ حصہ مخصوص فرمایا جو اس نے آپؐ کے سوا کسی اور کو نہیں دی۔ چنانچہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ…۔؂ تو یہ جائیدادیں رسول اللہ ﷺ کے لئے ہی خاص تھیں۔ اللہ کی قسم آپؐ نے ان کو تمہارے سوا کسی کے لیے محفوظ نہیں کیا اور نہ ہی ان کے خرچ کرنے میں تم پر کسی کو ترجیح دی، تمہیں ہی دیں اور تم پر ہی تقسیم کیں یہاں تک کہ ان میں سے یہ جائیداد باقی رہ گئی اور نبی ﷺ اس جائیداد سے اپنے گھر والوں کو ایک سال کا خرچ دیا کرتے تھے پھر جو باقی بچ جاتا وہ آپؐ لیتے اور اس کو ان کاموں میں خرچ کرتے جہاں اللہ کا مال خرچ کیا جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ اپنی ساری عمر اسی پر عمل کرتے رہے۔ میں تم کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم یہ جانتے ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہاں ایسا ہی تھا۔ پھر حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ سے کہا: میں تم دونوں سے اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم یہ جانتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو وفات دی اور حضرت ابوبکرؓ نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کا جانشین ہوں اور انہوں نے ان جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں لیا اور ان میں وہی تصرف کرتے رہے جو رسول اللہ ﷺ نے ان جائیدادوں میں کیا تھا۔ پھر اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کو وفات دی اور میں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کا جانشین ہوں اور میں نے دو سال تک ان جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں رکھا اس میں وہی تصرف کرتا رہا جو رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ نے کیا۔ پھر تم دونوں میرے پاس آئے اور تمہاری بات ایک ہی تھی اور تمہاری رائے متفقہ تھی، تم میرے پاس آئے، مجھ سے اپنے بھتیجے کے مال سے اپنا حصہ مانگنے لگے اور یہ بھی میرے پاس آئے اپنی بیوی کا حصہ مجھ سے مانگنے لگے جو انھیں ان کے باپ کی طرف سے پہنچتا تھا۔ میں نے کہا: اگر تم دونوں چاہو تو میں یہ جائیدادیں تمہارے سپرد اسی شرط پر کئے دیتا ہوں۔ پھر کیا تم مجھ سے اس کے سوا کوئی اور فیصلہ چاہتے ہو؟ اس ذات کی قسم ہے جس کے حکم سے یہ آسمان اور زمین قائم ہیں میں ان جائیدادوں کے متعلق اس کے سوا اور کوئی فیصلہ نہیں کروں گا خواہ قیامت بھی برپا ہو جائے۔ اگر تم دونوں عاجز آگئے ہو تو پھر ان کو میرے سپرد کر دو، میں تمہاری جگہ ان کا انتظام کروں گا۔

صحیح بخاری 6729

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَقْتَسِمُ وَرَثَتِي دِينَارًا مَا تَرَكْتُ بَعْدَ نَفَقَةِ نِسَائِي وَمُؤْنَةِ عَامِلِي فَهْوَ صَدَقَةٌ ".

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے وارث ایک دینار بھی تقسیم نہ کریں گے۔ اپنی بیویوں کے خرچ اور اپنے کارندوں کے خرچ کے بعد جو میں چھوڑ جاؤں تو وہ صدقہ ہوگا۔

صحیح بخاری 6730

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرَدْنَ أَنْ يَبْعَثْنَ عُثْمَانَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَلَيْسَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ".

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ کی ازواج نے جب رسول اللہ ﷺ فوت ہوگئے چاہا کہ حضرت عثمانؓ کو حضرت ابوبکرؓ کے پاس بھیجیں تا کہ ان سے اپنی میراث مانگیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: کیا رسول اللہ ﷺ نے نہیں فرمایا تھا: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا، جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوگا۔

10 von 10 heute frei