کتاب 24: باب مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَابْنُ الأُخْتِ مِنْهُمْ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6761
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ". أَوْ كَمَا قَالَ.
آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ معاویہ بن قرہ اور قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ ان دونوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی قوم کا آزاد کردہ غلام بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔ یا آپؐ نے کچھ ایسے ہی الفاظ فرمائے۔
صحیح بخاری 6762
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ". أَوْ " مِنْ أَنْفُسِهِمْ ".
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبیؐ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی قوم کا بھانجا بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔ (آپؐ نے) مِنْهُمْ (کا لفظ فرمایا) یا مِنْ أَنْفُسِهِمْ (کا)۔
10 von 10 heute frei