کتاب 15: بَابُ المحاربين من أهل الكفر والردة
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6802
علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ولید بن مسلم نے ہمیں بتایا۔ اوزاعی نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن ابی کثیر نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے کہا ابوقلابہ جرمی نے مجھ سے بیان کیا۔ ابوقلابہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: عکل کے کچھ لوگ نبی ﷺ کے پاس آئے اور مسلمان ہو گئے۔ پھر اُنہوں نے مدینہ کی آب و ہوا کو ناموافق پایا تو آپؐ نے اُن سے فرمایا کہ وہ صدقہ کے اونٹوں میں چلے جائیں اور اُن کے پیشاب اور دودھ پئیں۔ چنانچہ اُنہوں نے ایسا ہی کیا اور وہ تندرست ہوگئے۔ پھر وہ مرتد ہوگئے اور چرواہوں کو مار ڈالا اور اونٹوں کو ہانک کر لے گئے۔ آپؐ نے اُن کے پیچھے سوار بھیجے اور اُن کو پکڑ کر لایا گیا تو آپؐ نے ان کے ہاتھ پاؤں کٹوا ڈالے اور اُن کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروائیں۔ پھر اُن کے زخموں کو (خون بند کرنے کے لیے) نہیں داغا اور وہ اِسی طرح مر گئے۔