کتاب 18: باب سَمْرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَعْيُنَ الْمُحَارِبِينَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6805
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے ابو قلابہ سے، اُنہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی کہ کچھ لوگ عکل کے یا کہا عرینہ کے اور میں یہی جانتا ہوں انہوں نے یہی کہا عکل کے لوگ مدینہ آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں چند دودھیل اونٹنیوں کے متعلق حکم دیا اور اُن کو فرمایا کہ وہ جائیں اور ان کا پیشاب اور دودھ پئیں۔ چنانچہ انہوں نے ان کا دودھ اور پیشاب پیا۔ جب وہ اچھے ہوگئے تو انہوں نے چرواہے کو مار ڈالا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ تو صبح سویرے نبی ﷺ کو یہ خبر پہنچی اور آپؐ نے تعاقب کرنے والوں کو اُن کے پیچھے بھیج دیا۔ دن ابھی نہیں چڑھا تھا کہ انہیں لایا گیا۔ آپؐ نے اُن کے متعلق حکم دیا اور اُن کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے اور ان کی آنکھ میں سلائیاں پھروا دیں، پتھریلی زمین میں وہ ڈال دئیے گئے، پانی مانگتے تھے اور انہیں پانی نہیں دیا جاتا تھا۔ ابو قلابہ نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے چوری کی، قتل کیا اور اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے اور اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی۔