کتاب 20: باب إِثْمِ الزُّنَاةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6808

أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ أَخْبَرَنَا أَنَسٌ قَالَ لأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا لاَ يُحَدِّثُكُمُوهُ أَحَدٌ بَعْدِي سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ ـ وَإِمَّا قَالَ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ ـ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ وَيَظْهَرَ الزِّنَا وَيَقِلَّ الرِّجَالُ وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ حَتَّى يَكُونَ لِلْخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ ".

داؤد بن شبیب نے ہمیں بتایا کہ ہمام نے ہم سے بیان کیا۔ ہمام نے قتادہ سے روایت کی کہ حضرت انسؓ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: میں تم سے ایک ایسی حدیث بیان کروں گا جو میرے بعد تم سے کوئی بھی (یہ کہہ کر) بیان نہیں کرے گا کہ میں نے نبی ﷺ سے اس کو سنا۔ (حضرت انسؓ نے کہا:) میں نے نبی ﷺ سے سنا، آپؐ فرما رہے تھے وہ گھڑی نہیں برپا ہوگی یا فرمایا اس گھڑی کی علامتوں میں سے یہ ہے کہ علم اُٹھا لیا جائے گا اور جہالت کا غلبہ ہوگا اور شراب پی جائے گی اور زنا کثرت سے ہو گا اور مرد کم ہوں گے اور عورتیں زیادہ ہوں گی۔ یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا ایک ہی سرپرست ہو گا۔

صحیح بخاری 6809

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَزْنِي الْعَبْدُ حِينَ يَزْنِي وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَشْرَبُ حِينَ يَشْرَبُ وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَقْتُلُ وَهْوَ مُؤْمِنٌ ". قَالَ عِكْرِمَةُ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ كَيْفَ يُنْزَعُ الإِيمَانُ مِنْهُ قَالَ هَكَذَا ـ وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ ثُمَّ أَخْرَجَهَا ـ فَإِنْ تَابَ عَادَ إِلَيْهِ هَكَذَا وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ اسحاق بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ فضیل بن غزوان نے ہمیں خبر دی۔ فضیل نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بندہ جب زنا کرتا ہے تو اس حالت میں زنا نہیں کرتا کہ وہ مؤمن ہو، اور جب وہ چوری کرتا ہے تو ایسی حالت میں چوری نہیں کرتا کہ وہ مؤمن ہو، اور جب وہ شراب پیتا ہے تو ایسی حالت میں شراب نہیں پیتا کہ وہ مؤمن ہو اور نہ ایسی حالت میں قتل کرتا ہے کہ وہ مؤمن ہو۔ عکرمہ نے کہا: میں نے حضرت ابن عباسؓ سے پوچھا: اس سے ایمان کیسے چھین لیا جاتا ہے؟ اُنہوں نے کہا: اس طرح، اور انہوں نے اپنی انگلیوں کو قینچی کیا پھر نکال لیں اور اگر وہ توبہ کرے تو ایمان اس کی طرف اس طرح لوٹ آتا ہے اور اُنہوں نے اپنی انگلیوں کو قینچی کیا۔

صحیح بخاری 6810

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ ذَكْوَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَشْرَبُ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهْوَ مُؤْمِنٌ وَالتَّوْبَةُ مَعْرُوضَةٌ بَعْدُ ".

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اعمش سے، اعمش نے ذکوان سے، ذکوان نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: زانی جب زنا کرتا ہے تو ایسی حالت میں زنا نہیں کرتا کہ وہ مؤمن ہو، اور آدمی جب چوری کرتا ہے تو ایسی حالت میں نہیں کرتا کہ وہ مؤمن ہو، اور جب شراب پیتا ہے تو ایسی حالت میں نہیں پیتا کہ وہ مؤمن ہو اور اس کے بعد بھی توبہ میسر ہوتی ہے۔

صحیح بخاری 6811

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهْوَ خَلَقَكَ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مِنْ أَجْلِ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ ". قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ ". قَالَ يَحْيَى وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِثْلَهُ قَالَ عَمْرٌو فَذَكَرْتُهُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَ حَدَّثَنَا عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ وَوَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ دَعْهُ دَعْهُ.

عمرو بن علی نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا کہ منصور اور سلیمان نے مجھے بتایا۔ ان دونوں نے ابووائل سے، ابووائل نے ابومیسرہ سے، ابومیسرہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) ؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ ! کونسا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا شریک ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تم کو پیدا کیا۔ میں نے کہا: پھر کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس لئے مار ڈالو کہ کہیں وہ تمہارے ساتھ کھائے۔ میں نے کہا: پھر کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔ یحيٰ نے کہا: اور ہم سے سفیان نے بیان کیا کہ واصل (بن حیان) نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعود ؓ) سے روایت کی کہ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ !… پھر اسی طرح نقل کیا۔ عمرو (بن علی فلاس) نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن (بن مہدی) سے اس حدیث کا ذکر کیا اور عبدالرحمٰن نے یہ حدیث یوں بیان کی تھی کہ سفیان سے مروی ہے۔ انہوں نے اعمش اور منصور اور واصل سے، انہوں نے ابووائل سے، ابووائل نے ابومیسرہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: اس سند کو بھی رہنے دو۔

10 von 10 heute frei