کتاب 22: باب لاَ يُرْجَمُ الْمَجْنُونُ وَالْمَجْنُونَةُ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 6815
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ اور سعید بن مسیب سے، اُن دونوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا: ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس وقت آپؐ مسجد میں تھے اس نے آپؐ کو بلند آواز سے پکارا، اور کہا: یا رسول اللہ ! میں نے زنا کیا ہے۔ آپؐ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ یہاں تک کہ اس نے آپؐ کے سامنے چار بار یہی دہرایا۔ جب اس نے چار بار اپنے متعلق یہ اقرار کیا تو نبی ﷺ نے اس کو بلایا اور پوچھا: کیا تمہیں جنون ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: تو کیا تم شادی شدہ ہو؟ اس نے کہا: ہاں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو لے جاؤ اور اس کو سنگسار کرو۔
صحیح بخاری 6816
ابن شہاب نے کہا: مجھے اس شخص نے بتایا جس نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں بھی اُن لوگوں میں تھا جنہوں نے اس کو رجم کیا۔ ہم نے اس کو عید گاہ میں سنگسار کیا۔ جب پتھروں نے اس کو بے قرار کیا تو وہ بھاگ گیا۔ ہم نے اس کو حَرّہ میں جا پکڑا اور پھر اس کو سنگسار کیا۔