کتاب 28: باب هَلْ يَقُولُ الإِمَامُ لِلْمُقِرِّ لَعَلَّكَ لَمَسْتَ أَوْ غَمَزْتَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 6824

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا أَتَى مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لَهُ " لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ ". قَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " أَنِكْتَهَا ". لاَ يَكْنِي. قَالَ فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ.

عبداللہ بن محمد جعفی نے ہم سے بیان کیا کہ وہب بن جریر نے ہمیں بتایا۔ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے یعلیٰ بن حکیم سے سنا۔ اُنہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جب ماعز بن مالکؓ نبی ﷺ کے پاس آیا تو آپؐ نے اُس سے فرمایا: شاید تم نے بوسہ لیا ہوگا یا اشارہ کیا ہوگا یا دیکھا ہوگا۔ اُس نے کہا: نہیں یا رسول اللہ۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تم نے اس سے جماع کیا؟ آپؐ نے کنایہ سے نہیں پوچھا۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: تب آپؐ نے اُس کو سنگسار کرنے کا حکم دیا۔

10 von 10 heute frei